Express News:
2025-08-11@14:36:50 GMT

سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا جس کے بعد نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز کل 26 جون سے ہوجائے گا۔

دیگر عرب اور خلیجی ممالک میں بھی چاند نظر آگیا اور کل سے نئے اسلامی سال کا شایان شان آغاز ہوگا۔

متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے موقع پر مختلف تقریبات بھی رکھی گئی ہیں۔

اسی طرح سعودی عرب میں عاشورہ 5 جولائی کو ہوگی۔ سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ ’کسوہ‘ کی پروقار تبدیلی کا بھی آغاز ہوگیا۔

پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند 26 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی سال کا آغاز نہایت محترم مہینے محرم سے ہوتا ہے اور یکم محرم خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کی شہادت کا دن بھی ہے۔

اسی ماہ نواسہ رسول صلی اللی علیہ وسلم کو بھی شہید کیا گیا تھا اور تاریخ میں واقعہ کربلا آج بھی زندہ ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نئے اسلامی سال

پڑھیں:

حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں، حافظ نعیم

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکمران تعصب پیدا کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سیاسی ڈان بد دیانتی کے کام انتہائی دیانتداری سے کررہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں کارکنوں سے ایک نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ملک پر سرمایہ داروں جاگیرداروں اور اسٹبلیشمنٹ کا تسلط ہے، حکمران تعصبات پیدا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اور لسانی تعصبات سے لوگوں کے درمیان نفرتیں پھیل رہی ہیں جو قومی وحدت اور یکجہتی کیلئے انتہائی مہلک ہیں۔فوجی آپرپشنز سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکا اور نہ آئندہ ہوگا، لوگوں کو احساس تحفظ دیا جائے تو معاملات خود بخود بہتر ہوسکتے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ سیاسی ڈان بد دیانتی کے کام انتہائی دیانتداری سے کررہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں مگر جماعت اسلامی تعصبات کے بت پاش پاش کرکے ملک میں قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور عوام کی محرومیاں دور کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے والا اجتماع عام قومی تاریخ کا دھارا موڑ دے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • اب تک کتنے ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے یا اس کا اعلان کرچکے ہیں؟
  • سعودی عرب کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
  • ملک پر سرمایہ کاروں، جاگیرداروں، اسٹیبلشمنٹ کا تسلط ہے: حافظ نعیم
  • حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں، حافظ نعیم
  • بھارت اپنی خارجہ پالیسی میں توازن پیدا کرے، جماعت اسلامی ہند
  • سعودی سفیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دعوت نامہ پہنچا دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
  • عرب اسلامی وزارتی اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کے اعلان کی شدید مذمت
  • غزہ میں انسانی المیہ: عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ
  • جماعت اسلامی، مینار پاکستان میں اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان