اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی۔
بیرسٹر اعتزاز احسن نے آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کای گیا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین کے طاقت کی تقسیم کے اصول کے خلاف ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین میں فراہم کیے گئے بنیادی انسانی حقوق کے بھی خلاف ہے، موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔
ہمارے آئین میں اس قسم کے ٹرائل کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق 7 مئی 2025 کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے 23 اکتوبر 2023 کے فیصلے کو بحال کیا جائے۔

درخواست وکیل سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے، درخواست میں حکومت پاکستان، چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں وزیر اعظم، بانی پی ٹی آئی، رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف بھی فریق ہیں۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل درخواست میں کے ٹرائل کے فیصلے

پڑھیں:

سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کا دھماکا،12افراد زخمی

تین زخمی پمز اور 9 پولی کلینک اسپتال منتقل ،2کی حالت تشویشناک،آئی جی اسلام آباد
کینٹین میں کئی روز سے گیس لیک ہو رہی تھی اور مرمت کے دوران دھماکا ہوا، میڈیا سے گفتگو

سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کے بیسمنٹ میں ایک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12فراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں واقع کینٹین میں اے سی گیس کے پلانٹ میں ہوا، اسٹاف کینٹین میں اے سی کی مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہو ا عمارت لرز اٹھیں اور چھت متاثر ہوئی،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی اور ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیٔے۔ دھماکے کی آوازسن کر عدالتوں میں موجود وکلا اور سپریم کورٹ کا عملہ عمارت کے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے۔آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا اے سی کی مرمت کے دوران ہوا۔ اس حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔۔آئی جی کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد پمز اسپتال جبکہ 9 افراد پولی کلینک لے جایا گیا ۔ ان میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد اے سی کے ٹیکنیشن ہیں، جن میں ایک ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس لیک ہو رہی تھی، اور مرمت کے دوران یہ دھماکا ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کا دھماکا،12افراد زخمی
  • وقف املاک کی رجسٹریشن میں توسیع کیلئے اسد الدین اویسی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں سماعت متوقع
  • سپریم کورٹ نے ہجومی تشدد کے متاثرین کو معاوضہ دینے کی جمعیۃ علماء ہند کی عرضی کو خارج کردی
  • سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں دھماکا
  • 190 ملین پاونڈ کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی
  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی
  • سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکا، 4 افراد زخمی
  • سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈردھماکا،4افرادزخمی
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد