راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم مُنیر کی نئے رینک کے ساتھ آفیشل تصویر جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان کی فتح پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے اجلاس میں آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی جس کے بعد انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور اب مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم مُنیر کی نئے رینک کے ساتھ آفیشل تصویر جاری کی گئی ہے، جس میں وہ باوقار انداز میں پانچ ستاروں کے رینک اور روایتی فوجی لاٹھی کے ساتھ جلوہ گر ہیں، یہ تصویر ناصرف عسکری وقار کی علامت ہے بلکہ پاکستان کی تاریخ میں ایک نایاب لمحے کو بھی محفوظ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل مسلح افواج کا اعلیٰ ترین عہدہ ہے جو حکومت کی طرف سے آرمی چیف کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، دوسرے فوجی عہدوں سے ممتاز کرنے کے لیے اسے فائیو سٹار جنرل "اسٹینڈرڈ رینک سکیل” کہا جاتا ہے، یہ عہدہ جنرل سے بھی اوپر ہوتا ہے اور خصوصاً اُن افسروں کو ملتا ہے جو جنگوں میں غیر معمولی خدمات انجام دیتے یا ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت پر دیا جاتا ہے، فوجی دنیا میں سب سے اعلیٰ اور باوقار عہدہ سمجھے جانے والے فیلڈ مارشل کے رینک کو عالمی تاریخ میں خاص مقام حاصل ہے، یہ رینک جنگی مہارت، قومی خدمات اور عسکری قیادت میں غیر معمولی کارکردگی کا اعتراف ہے، فیلڈ مارشل ایک تاریخی، اعزازی اور اعلیٰ فوجی رینک ہے جو اکثر ملکوں کی بری فوج میں سب سے بڑا عہدہ ہے، یہ عہدہ یورپی فوجی روایات سے نکلا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی افواج، برطانوی فوج میں اسے فیلڈ مارشل جب کہ جرمنی میں یہ عہدہ جنرل فیلڈ مارشل کہلاتا ہے، بھارت اور روس میں بھی یہ عہدہ موجود ہے، پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل فیلڈ مارشل کا عہدہ صرف سابق فوجی صدر ایوب خان کے پاس رہا، حکومت کی جانب سے عہدہ ملنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی ترقی اور عہدے کو شہداء غازیوں اور جوانوں کے نام کیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیلڈ مارشل سید عاصم کے ساتھ یہ عہدہ

پڑھیں:

چیئرمین سی ڈی اے کے احتسابی ویژن کو سلام، دو سال سے بطور ٹیم ساتھ چلنے والے آفیسرز و آفیشل اچانک نااہل و کرپٹ ہو گئے ؟ کیسے؟ عہدوں سے فارغ کیوں؟ تفصیلات سب نیوز پر

چیئرمین سی ڈی اے کے احتسابی ویژن کو سلام، دو سال سے بطور ٹیم ساتھ چلنے والے آفیسرز و آفیشل اچانک نااہل و کرپٹ ہو گئے ؟ کیسے؟ عہدوں سے فارغ کیوں؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 6 نومبر کو اچانک احتساب کا جن اس وقت بوتل سے باہر نکل آیا جب 85 افیسران و آفیشلز کو بیک جنبیش قلم ایچ آر رپورٹ کرنے کے احکامات ملے یہ امر بھی حقیقت ہے کہ زیادہ تر افیسران و افیشلز دو سال تک موجودہ ہائی کمانڈ کے منظور نظر رہے

شب و روز کام کرنیوالے سی ڈی ملازمین سے متعدد خلاف ضابط کام بھی سرانجام دلوائے گئے جس بارے سب نیوز وقتا فوقتا خبریں دیتا رہا باوثوق زرائع کا کہنا ہے کہ 85 افیسران و افیشلز کو کسی رپورٹ کی بنیاد پر ہٹایا گیا ہے تاہم کس ادارے کی رپورٹ پر یہ عمل کیا گیا ہے اس حوالے سے تاحال کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف نیوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا وزیراعظم شہباز شریف نیوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 27ویں ترمیم پر ارکانِ مجالس عاملہ کو اعتماد میں لیا گیا پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ پر بڑا بریک تھرو سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، یوم فتح پر مبارکباد دی مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین