اسلامی سال 1447ہجری کا آغاز: صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز پر قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے امن، آزادی اور ترقی کی دعا کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ایوانِ صدر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ صدر مملکت نے اسلامی ہجری سال کے آغاز پر دعا کی کہ نیا سال وطنِ عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے، محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کے انتشار اور لڑائی جھگڑے سے منع فرمایا ہے۔ اس مہینے کی مقدس فضیلت ہمیں نیکی، عبادت، رواداری، ایثار اور قومی یکجہتی کی تعلیم دیتی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ نیا سال پاکستان کے لیے خیر، سلامتی اور ترقی کا پیغام لے کر آئے، اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر فتنے، آفت اور بحران سے محفوظ رکھے اور ملت اسلامیہ کے لیے خوش حالی کا سال ثابت ہو۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام ہمیں ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، خاص طور پر حضرت امام حسینؓ کی شہادت جو اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کی فتح کی علامت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امام عالی مقام کی قربانی ہمیں صبر، استقامت، سچائی اور اعلیٰ اقدار کو اپنانے کی تعلیم دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں امت مسلمہ جن چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، ان میں کربلا جیسے واقعات ہمارے لیے معاشرتی ہم آہنگی، بین المسالک رواداری اور انسانیت کی خدمت کے پیغام کے طور پر رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ نئے سال کی ابتدا پر عہد کریں کہ ہم ایک مہذب، باکردار اور باشعور قوم کی حیثیت سے ابھریں گے، ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں گے جو فلاحِ انسانیت کا مظہر ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :