والدین اور اولاد کے لیے بے مثال دُعائیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
حضرت امام سیّد سجادؓ کی اپنے والدین اور اولاد کے حق میں کی گئی بے مِثل دُعا کے مفہوم سے استفادہ کرتے ہیں:
’’اے اﷲ! اپنے عبد ِ خاص اور رسول محمد مصطفی ﷺ اور اُن کے پاک و پاکیزہ اہلِ بیتؓ پر رحمت نازل فرما اور انھیں بہترین رحمت و برکت اور دُرود و سلام کے ساتھ خصوصی امتیاز بخش۔ اور اے معبود! میرے ماں باپ کو بھی اپنے نزدیک عزت و کرامت اور اپنی رحمت سے مخصوص فرما۔ اے سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے۔
اے اﷲ! مجھے ایسا بنا دے کہ میں ان دونوں سے اِس طرح ڈروں جس طرح کسی جابر بادشاہ سے ڈرا جاتا ہے۔ اور اِس طرح اُن کے حال پر شفیق و مہر بان رہوں جس طرح شفیق ماں (اپنی اولاد پر) شفقت کرتی ہے اور ان کی فرماں برداری اور ان سے حُسنِ سلوک کے ساتھ پیش آنے کو میری آنکھوں کے لیے اس سے زیادہ کیف افزا قرار دے جتنا چشمِ خواب آلود میں نیند کا خمار۔ اور میرے قلب و رُوح کے لیے اِس سے بڑھ کر مسرّت انگیز قرار دے جتنا پیاسے کے لیے جرعہِ آب، تاکہ میں اپنی خواہش پر اُن کی خواہش کو ترجیح دوں اور اپنی خوشی پر اُن کی خوشی کو مقدّم رکھوں اور اُن کے تھوڑے احسان کو بھی جو مجھ پر کریں، زیادہ سمجھوں۔ اور میں جو نیکی اُن کے ساتھ کروں وہ زیادہ بھی ہو تو اُسے کم تصور کروں۔
اے اﷲ! میری آواز کو اُن کے سامنے آہستہ، میرے کلام کو ان کے لیے خوش گوار، میری طبیعت کو نرم اور میرے دل کو مہربان بنادے اور مجھے اُن کے ساتھ نرمی و شفقت سے پیش آنے والا قرار دے۔ اے اﷲ! انھیں میری پرورش کی جزائے خیر دے۔ اور میرے حُسنِ نگہہ داشت پر اجر و ثواب عطا کر اور کم سنی میں میری خبر گیری کا انھیں صلہ دے۔ اے اﷲ! انھیں میری طرف سے کوئی تکلیف پہنچی ہو یا میری جانب سے کوئی ناگوار صورت پیش آئی ہو یا اُن کی حق تلفی ہوئی ہو تو اُسے اُن کے گناہوں کا کفّارہ فرما، درجات کی بلندی اور نیکیوں میں اضافے کا سبب قرار دے۔
اے برائیوں کو کئی گنا نیکیوں سے بدل دینے والے بارِ الٰہا ! اگر انھوں نے میرے ساتھ گفت گو میں سختی یا کسی کام میں زیادتی یا میرے کسی حق میں فروگزاشت یا اپنے فرضِ منصبی میں کوتاہی کی ہو تو میں اُن کو بخشتا ہوں اور اسے نیکی و احسان کا وسیلہ قرار دیتا ہوں۔ اور پالنے والے! تجھ سے خواہش کرتا ہوں کہ اس کا مواخذہ اُن سے نہ کرنا۔ اس میں اپنی نسبت اُن سے کوئی بدگمانی نہیں رکھتا اور نہ تربیت کے سلسلے میں انھیں سہل انگار سمجھتا ہوں اور نہ اُن کی دیکھ بھال کو ناپسند کرتا ہوں، اِس لیے کہ اُن کے حقوق مجھ پر لازم و واجب، اُن کے احسانات دیرینہ اور اُن کے انعامات عظیم ہیں۔
وہ اس سے بالاتر ہیں کہ میں اُن کو برابر کا بدلہ یا ویسا ہی عوض دے سکوں۔ اگر ایسا کرسکوں تو اے میرے معبود! وہ ان کا ہمہ وقت میری تربیت میں مشغول رہنا، میری خبر گیری میں رنج و تعب اُٹھانا اور خود عسرت و تنگی میں رہ کر میری آسودگی کا سامان کرنا کہاں جائے گا۔
بھلا کہاں ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے حقوق کا صلہ مجھ سے پاسکیں اور نہ میں خود ہی اُن کے حقوق سے سبک دوش ہوسکتا ہوں اور نہ اُن کی خدمت کا فریضہ انجام دے سکتا ہوں۔ رحمت نازل فرما محمدؐ اور اُن کی آل ؓپر اور میری مدد فرما، اے بہتر اُن سے جن سے مدد مانگی جاتی ہے اور مجھے توفیق دے، اے زیادہ راہ نمائی کرنے والے اُن سب سے جن کی طرف (ہدایت کے لیے) توجّہ کی جاتی ہے۔ اور مجھے اُس دن جب کہ ہر شخص کو اُس کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا اور کسی پر زیادتی نہ ہوگی، اُن لوگوں میں سے قرار نہ دینا جو ماں باپ کے عاق و نافرماں بردار ہوں۔
اے اﷲ! محمدؐ اور اُن کی آل ؓو اولاد ؓ پر رحمت نازل فرما اور میرے ماں باپ کو اس سے بڑھ کر امتیاز دے جو مومن بندوں کے ماں باپ کو تُونے بخشا ہے۔ اے سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے اے اﷲ! ان کی یاد کو نمازوں کے بعد رات کی ساعتوں اور دن کے تمام لمحوں میں کسی وقت فراموش نہ ہونے دے۔
اے اﷲ! محمدؐ اور اُن کی آلؓ پر رحمت نازل فرما اور مجھے اُن کے حق میں دُعا کرنے کی وجہ سے انھیں میرے ساتھ نیکی کرنے کی وجہ سے لازمی طور پر بخش دے اور میری سفارش کی وجہ سے ان سے قطعی طور پر راضی و خوش نُود ہو اور انھیں عزت و آبرو کے ساتھ سلامتی کی منزلوں تک پہنچا دے۔ اے اﷲ! اگر تُونے انھیں مجھ سے پہلے بخش دیا تو انھیں میرا شفیع بنا، اور اگر مجھے پہلے بخش دیا تو مجھے اُن کا شفیع قرار دے۔ تاکہ ہم سب تیرے لطف و کرم کی بہ دولت تیرے بزرگی کے گھر اور بخشش و رحمت کی منزل میں ایک ساتھ جمع ہوسکیں۔ یقیناً تُو بڑے فضل والا، قدیم احسان والا اور سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔‘‘ (ماخوذ از: صحیفۂ کاملہ)
اور اب عزیزانِ گرامی! اولاد کے حق میں حضرتؓ کی اِس لاجواب دُعا کے مفہوم سے مستفید ہوتے ہیں۔ آپ ؓ فرماتے ہیں:
’’اے میرے معبود! میری اولاد کی بقاء اور ان کی اصلاح اور ان سے بہرہ مندی کے سامان مہیا کرکے مجھے ممنونِ احسان فرما اور میرے سہارے کے لیے اُن کی عمروں میں برکت اور اُن کی زندگی میں طول دے اور اُن میں سے چھوٹوں کی پرورش فرما اور کم زوروں کو توانائی دے اور اُن کی جسمانی، ایمانی اور اَخلاقی حالت کو دُرست فرما اور اُن کے جسم و جان اور اُن کے دوسرے معاملات میں جن میں مجھے اہتمام کرنا پڑے انھیں عافیت سے ہم کنار رکھ، اور میرے لیے اور میرے ذریعے اُن کے لیے رزقِ فراواں جاری کر اور انھیں نیکو کار، پرہیز گار، روشن دل، حق نیوش اور اپنا فرماں بردار اور اپنے دوستوں کا دوست و خیر خواہ اور اپنے تمام دشمنوں کا دشمن و بد خواہ قرار دے۔ آمین۔
اے اﷲ! ان کے ذریعے میرے بازوؤں کو قوی اور میری پریشان حالی کی اصلاح اور ان کی وجہ سے میری جمعیت میں اضافہ اور میری مجلس کی رونق دوبالا فرما اور ان کی بہ دولت میرا نام زندہ رکھ اور میری عدم موجودی میں انھیں میرا قائم مقام قرار دے اور ان کے وسیلے سے میری حاجتوں میں میری مدد فرما اور انھیں میرے لیے دوست ، مہربان، ہمہ تن متوجّہ، ثابت قدم اور فرماں بردار قرار دے۔ وہ نافرمان، سرکش، مخالف و خطاکار نہ ہوں اور اُن کی تربیت و تادیب اور ان سے اچھے برتاؤ میں میری مدد فرما۔ اور ان کے علاوہ بھی مجھے اپنے خزانۂ رحمت سے نرینہ اولاد عطا کر اور انھیں میرے لیے سراپا خیر و برکت قرار دے اور انھیں ان چیزوں میں جن کا میں طلب گار ہوں، میرا مددگار بنا اور مجھے اور میری ذریّت کو شیطان مردود سے پناہ دے۔
اِس لیے کہ تُونے ہمیں پیدا کیا اور امر و نہی کی اور جو حکم دیا، اُس کے ثواب کی طرف راغب کیا اور جس سے منع کیا اُس کے عذاب سے ڈرایا۔ اور ہمارا ایک دشمن بنایا جو ہم سے مکر کرتا ہے اور جتنا ہماری چیزوں پر اسے تسلط دیا ہے، اُتنا ہمیں اس کی کسی چیز پر تسّلط نہیں دیا۔ اِس طرح کہ اسے ہمارے سینوں میں ٹھہرا دیا اور ہماری رگ و پے میں دوڑا دیا۔ ہم غافل ہوجائیں مگر وہ غافل نہیں ہوتا۔ ہم بھول جائیں مگر وہ نہیں بھولتا۔ وہ ہمیں تیرے عذاب سے مطمئن کرتا اور تیرے علاوہ دوسروں سے ڈراتا ہے۔ اگر ہم کسی برائی کا ارادہ کرتے ہیں تو وہ ہماری ہمّت بندھاتا ہے اور اگر کسی عملِ خیر کا ارادہ کرتے ہیں تو ہمیں اُس سے باز رکھتا ہے اور گناہوں کی دعوت دیتا اور ہمارے سامنے شبہے کھڑے کردیتا ہے۔ اگر وعدہ کرتا ہے تو جھوٹا، اور اُمید دِلاتا ہے تو خلاف ورزی کرتا ہے۔ اگر تُو اس کے مکر کو نہ ہٹائے تو وہ ہمیں گم راہ کرکے چھوڑے گا اور اس کے فتنوں سے نہ بچائے تو وہ ہمیں ڈگمگا دے گا۔
خدایا! اُس لعین کے تسلط کو اپنی قوت و توانائی کے ذریعے ہم سے دفع کردے اور کثرتِ دُعا کے وسیلے سے اسے ہماری راہ ہی سے ہٹا دے تاکہ ہم اس کی مکاریوں سے محفوظ ہوجائیں۔ اے اﷲ! میری ہر درخواست کو قبول فرما اور میری حاجتیں بر لا، جب کہ تُو نے استجابتِ دُعا کا ذمّہ لیا ہے تُو میری دُعا کو رد نہ کر اور جب کہ تُونے مجھے دُعا کا حکم دیا ہے تو میری دُعا کو اپنی بارگاہ سے روک نہ دے۔ اور جن چیزوں سے میرا دِینی و دُنیاوی مفاد وابستہ ہے، اُن کی تکمیل سے مجھ پر احسان فرما۔ جو یاد ہوں اور جو بھول گیا ہوں۔
ظاہر کی ہوں، یا پوشیدہ رہنے دی ہوں، اعلانیہ طلب کی ہوں یا درپردہ، ان تمام صورتوں میں اِس وجہ سے کہ تجھ سے سوال کیا ہے (نیت و عمل کی) اصلاح کرنے والوں اور اِس بناء پر کہ تجھ سے طلب کیا ہے، کام یاب ہونے والوں اور اِس سبب سے کہ تجھ پر بھروسا کیا ہے، غیر مسترد ہونے والوں میں سے قرار دے اور (اُن لوگوں میں شمار کر) جو تیرے دامن میں پناہ لینے کے خُوگر، تجھ سے بیوپار (تجارت) میں فائدہ اُٹھانے والے اور تیرے دامنِ عزت میں پناہ گزیں ہیں۔
جنھیں تیرے ہمہ گیر فضل اور جُود و کرم سے رزقِ حلال میں فراوانی حاصل ہوئی ہے اور تیری وجہ سے ذلّت سے عزت تک پہنچے ہیں اور تیرے عدل و انصاف کے دامن میں ظلم سے پناہ لی ہے اور رحمت کے ذریعے بلا و مصیبت سے محفوظ ہیں اور تیری بے نیازی کی وجہ سے فقیر سے غنی ہوچکے ہیں اور تیرے تقویٰ کی وجہ سے گناہوں، لغزشوں اور خطاؤں سے معصوم ہیں اور تیری اطاعت کی وجہ سے خیر و رُشد و ثواب کی توفیق انھیں حاصل ہے اور تیری قدرت سے ان کے اور گناہوں کے درمیان پردہ حائل ہے اور جو تمام گناہوں سے دست بردار اور تیرے جوارِ رحمت میں مقیم ہیں۔
بارِ الٰہا! اپنی توفیق و رحمت سے یہ تمام چیزیں ہمیں عطا فرما اور دوزخ کے آزار سے پناہ دے اور جن چیزوں کا میں نے اپنے لیے اور اپنی اولاد کے لیے سوال کیا ہے، ایسی ہی چیزیں تمام مسلمین و مسلمات اور مومنین و مومنات کو دُنیا و آخرت میں مرحمت فرما۔ اِس لیے کہ تُو نزدیک اور دُعا کا قبول کرنے والا ہے، سننے والا اور جاننے والا ہے، معاف کرنے والا اور بخشنے والا اور شفیق اور مہر بان ہے۔ اور ہمیں دُنیا میں نیکی (توفیقِ عبادت) اور آخرت میں نیکی (بہشتِ جاوید) عطا کر، اور دوزخ کے عذاب سے بچائے رکھ۔ آمین۔‘‘
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنے والوں فرما اور ا اور مجھے ا اور انھیں اور ا ن کی اور ا ن کے کی وجہ سے اور ان کی والا اور اولاد کے اور میرے سے زیادہ اور تیری اور تیرے اور میری دے اور ا ماں باپ کے ساتھ ہیں اور ہوں اور نے والا اور نہ کے لیے کیا ہے کر اور ہے اور
پڑھیں:
میری ذاتی زندگی پر کسی کو رائے دینے کا حق نہیں،کنول آفتاب
لاہور (ویب ڈیسک) مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک کھلا پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔
کنول کے مطابق کچھ لوگ انہیں لالچی قرار دیتے ہیں یا یہ تاثر دیتے ہیں کہ وہ اپنے شوہر، ذوالقرنین سکندر، کے ساتھ خوش نہیں ہیں اور صرف پیسہ کمانے کی فکر کرتی ہیں۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے کنول نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور کسی کو اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہیے کہ وہ شوہر کے ساتھ خوش ہیں یا نہیں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں اپنی محنت سے کما رہے ہیں، دونوں کی آمدنی برابر ہے، اور وہ اپنی زندگی سے مطمئن اور خوش ہیں۔ کنول نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی نجی زندگی میں دخل اندازی یا تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن قائم رکھتی ہیں، اور چاہتی ہیں کہ لوگ بھی دوسروں کے بارے میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کرنے کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دیں۔
Post Views: 2