2025-08-11@14:08:54 GMT
تلاش کی گنتی: 896

«والا اور»:

    بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈرائیور کے اندھے قتل معہ ڈکیتی کا معمہ حل ہو گیا اور ملوث 3 ملزمان گرفتار، گاڑی برآمد کر کے مقتول کے بچوں کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کے قتل معہ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ۔27 اپریل 2025 کی رات ملزمان واردات کی نیت سے لاری اڈا بوریوالا سے وہاڑی جانے کے لیے سواریاں بن کر ساجد محمود کی گاڑی میں بیٹھے۔ ملزمان نے 515 ای بی کے قریب گاڑی چھینی اور مذاحمت پر ٹیکسی ڈرائیور ساجد...
    بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) خطرناک ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کے دوران مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خانہ بدوش گینگ کےچار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہو گئے،تفصیلات کے مطابقڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی زیر نگرانی اور ایس پی انوسٹی گیشن غیور خان کی سربراہی میں ایس ڈی پی او رانا محمد عمران ٹیپو کی زیر قیادت ایس ایچ اوتھانہ گگو منڈی حسن آفتاب کیانی،ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل انسپکٹر مہر محمد عباس انچارج سی آئی اے احمد کامران اور دیگر بھاری نے دوران تفتیش انتہائی خطرناک خانہ بدوش گینگ کا سراغ ملنے پر سی...
    لاہور: گوالمنڈی چوکی میو اسپتال پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے خواتین کے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 5 رکنی خواتین گینگ دکانوں اور مارکیٹوں میں وارداتیں کرتا ہے۔ تازہ واردات میں ملزمہ میو اسپتال علاج معالجے کے لیے آئی اور خواتین کے بیگ اور موبائل چوری کرتی رہی۔ ملزمان خواتین دوران واردات اسلحہ کا بھی استعمال کرتی رہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین  کو واردات اور اس کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا  ہے۔ چوکی میو اسپتال پولیس نے خواتین پر مشتمل گینگ کو بروقت کارروائی کرکے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔ ایس پی سٹی کے مطابق  ملزمان خواتین ایک...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دین اسلام کے سنہری اصولوں عدل، مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا۔ پاکستان اقلیتوں کے جان و مال، عقیدے اور عبادت کی آزادی کو آئینی ذمہ داری ہی نہیں، ریاستی پہچان سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے اور یہی تعلیمات اقلیتوں کے تحفظ کی بنیاد ہیں۔ قائداعظم نے 11 اگست 1947 کے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا...
    جارجیا: گھر پر گرنے والا خلائی پتھر زمین سے 2 کروڑ سال پرانا نکلا، سائنسدان حیران WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز رواں برس گرمی کے موسم میں جارجیا کے ایک گھر کی چھت سے ٹکرانے والا میٹیورائٹ (خلائی پتھر) درحقیقت زمین سے بھی 20 ملین (2کروڑ) سال پرانا ہے، یہ انکشاف یونیورسٹی آف جارجیا کے سیاروی ارضیات دان اسکاٹ ہیرس نے کیا ہے جنہوں نے اس خلائی پتھر کے ٹکڑوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 26 جون کو دن کے وقت آسمان میں ایک پراسرار آگ کی گولی نمودار ہوئی، جسے جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا میں سیکڑوں افراد نے دیکھا۔ ناسا کے مطابق یہ میٹیورائٹ جارجیا کے اوپر پھٹا، جس کے دھماکوں کی آوازیں مقامی باشندوں نے...
    راولپنڈی کی پیرودھائی پولیس نے فوری کاروائی کرکے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار کرلیا۔ زیر حراست شخص کو پیرودھائی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،  متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، خواتین سے زیادتی تشدد یا ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں۔
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اچھے بچے ہیں اور اسلام آباد سے ملنے والے تمام کام بروقت مکمل کرتے ہیں۔ بھٹ شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ چاہے قلعہ بالا حصار سے بھاگنا ہو یا ڈی چوک سے، علی امین گنڈاپور ہر ہدایت پر عمل کرتے ہیں اور جب نمبر پورے ہوں گے تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے 6 سینیٹرز میں سے ایک حلف اٹھانے نہیں آیا، جبکہ باقی 5 میں سے ایک ہمارے ساتھ ہے اور وقت آنے پر ہمارے حق میں ووٹ دےگا۔ گورنر نے یہ بھی کہاکہ یہ لوگ پہلے این آر او...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ایک خاتون نے ان کے نام اور تصویر کے ساتھ خصوصی پرفیوم تیار کیا، جس کا نام “The Motivation Blend” رکھا گیا ہے۔ یہ خوشبو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ مریم نواز نے بھی اس gesture کا خوش دلی سے جواب دیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا: “I also want one pls”، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ پرفیوم کی بوتل پر مریم نواز کی تصویر اور لقب “Youth Motivator” درج ہے، جو نوجوانوں کے لیے ان کے کردار کو سراہنے کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب...
    سیالکوٹ انتخابی دھاندلی: ریحانہ ڈار کا اے ڈی سی آر اور خواجہ آصف پر سنگین الزامات سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ہونے والے عام انتخابات میں اے ڈی سی آر نے انتخابی نتائج میں تبدیلی کر کے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا اور اب وہ اللہ کی پکڑ میں آچکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر جاری اپنے بیان میں ریحانہ ڈار نے کہا کہ وہ ساٹھ ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھیں اور پورا سیالکوٹ ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو شکست ہوئی تھی۔ تاہم، ان کے مطابق، اے ڈی سی...
    امریکا کے شہر ڈیلاویئر کے علاقے برج وِلو میں ایک نایاب اور دلکش منظر نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا، جب ایک سانپ کو نہایت پُرسکون انداز میں ایک پھول پر آرام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ مزید پڑھیں: بھارتی ریاست بہار: ایک سالہ بچے نے کوبرا کو کاٹ لیا، سانپ ہلاک، بچہ بے ہوش یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا، جس میں سانپ کسی خطرے یا بےچینی کے بغیر پھول کی پنکھڑیوں پر لیٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ قدرت کے اس انوکھے اور پُرامن لمحے نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی، جہاں صارفین نے اس نادر منظر کو خوبصورتی اور ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً سانپوں...
    پنجابی گلوکار اور ریپر سدھو موسے والا، جو 2022 میں گولی مار کر قتل کر دیے گئے تھے، ان کے مجسمے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جسے ان کی والدہ نے روح پر حملہ قرار دیا ہے۔ ہریانہ کے ضلع دبوالی میں مرحوم گلوکار سدھو موسے والا کے مجسمے پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد ان کی والدہ چرن کور نے انسٹاگرام پر اس واقعے پر صدمہ اور افسوس کا اظہار کیا۔ چرن کور نے انسٹاگرام پوسٹ میں اسے اپنی روح پر زخم قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے بیٹے کے دشمن اسے اس کی موت کے بعد بھی تنہا نہیں چھوڑ رہے۔ انہوں نے مزید لکھا، میرا بیٹا عوام کے حقوق کی آواز بنا...
    اسپین کی حکومت نے غیر ملکی فری لانسرز اور ریموٹ ورک کرنے والوں کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا جاری کرنا شروع کردیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے ہنر مند آن لائن پروفیشنلز کو قانونی طور پر اسپین میں رہائش اور کام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریموٹ ورکرز کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزے پر سلوینیا جانے کا نادر موقع ڈیجیٹل نومیڈ ویزا بالخصوص ان افراد کے لیے موزوں ہے جو کسی ہسپانوی (اسپینش) کمپنی کے ملازم نہیں بلکہ بیرون ملک سے آن لائن کام کر رہے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستانی شہریوں کو یورپ میں بغیر روایتی ورک پرمٹ کے رہنے اور اپنا ریموٹ کام جاری رکھنے کا نادر موقع میسر آیا ہے۔ اس ویزے کے...
    افسوسناک حادثہ فیروزوالہ میں پیش آیا جہاں کوٹ عبد المالک کے قریب تیز رفتار رکشہ روڑ پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گیا، حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی جبکہ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر بہاولنگر اور فیروز والا میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ بہاولنگر میں حاصل پور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار چچا اور جواں سالہ بھتیجا موقع پر دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ ڈرائیور موقع سے...
    فرانس کے دارالحکومت پیرس کی گلیوں میں ایک مانوس چہرہ، 72 سالہ علی اکبر کا ہے، جو پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ 5 دہائیوں سے اخبارات فروخت کر رہے ہیں، اور اب انہیں فرانس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اپنی تیز فہمی، مسکراہٹ اور عاجزانہ انداز کی بدولت علی اکبر پیرس میں ایک مقبول شخصیت بن چکے ہیں۔ اب ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فرانس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’لیجن آف آنر‘ (Légion d’Honneur) دیا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز صدر ایمانویل میکرون اس سال موسم خزاں میں ایلیزے پیلس میں منعقدہ ایک رسمی تقریب میں خود علی اکبر کو عطا کریں گے۔ علی اکبر نے نیویارک...
    جنوبی چین میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 40 سالہ چینی غوطہ خور، جو ایک زیرآب غار میں پانچ دن تک پھنسا رہا، بالآخر کرشماتی طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔ غوطہ خور، جس کا نام وانگ بتایا گیا ہے، 19 جولائی کو اپنے دوست کے ساتھ صوبہ گوانگ ژی کے ایک گہرے دریا میں غوطہ خوری کے دوران لاپتا ہوگیا۔ اس دریا میں کئی پیچیدہ اور گہرے غار موجود ہیں، جو سطحِ آب سے تقریباً 9 میٹر نیچے واقع ہیں۔ وانگ کے لاپتا ہونے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ خصوصی غوطہ خوروں کی ٹیم نے غاروں کا جائزہ لیا، مگر ابتدائی کوششیں ناکام رہیں۔ تاہم دوسری بار...
    کولکتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ممبئی سے کولکتہ جانے والی ایک پرواز میں ذہنی دباؤ (پینک اٹیک) کا شکار ہونے والے 32 سالہ حسین احمد مجمدار کو ایک دوسرے مسافر نے تھپڑ مار دیا تھا۔ یہ واقعہ جہاز کے اندر پیش آیا جب ایئر ہوسٹسز انہیں آرام دہ جگہ پر لے جا رہی تھیں۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حفیظ الرحمان نامی مسافر نے حسین کو تھپڑ مارا اور بعد میں وضاحت دی کہ وہ ’پریشان کر رہا تھا‘۔ جہاز کولکتہ پہنچا تو حفیظ الرحمان کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، مگر کچھ دیر بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ A Muslim man was slapped by a passenger on an Indigo...
    راولپنڈی پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں کے گردے نکالنے اور انہیں فروخت کرنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے مطابق کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی گئی کہ ایک گھر سے چیخ و پکار کی آوازیں آرہی ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا اور ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا ہوا پایا، جسے فوری طور پر بازیاب کروایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب گردہ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا، جہاں اسے نشہ آور مشروب پلا کر...
    راولپنڈی: تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک گھر سے چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی ہیں، جس پر فوری رسپانس دیتے ہوئے اہلکار موقع پر پہنچے۔ پولیس کے مطابق گھر کے اندر ایک شخص کو اسٹریچر پر بندھا ہوا پایا گیا، جسے فوری طور پر آزاد کرایا گیا۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کی پیشکش کر کے بلایا گیا اور نشہ آور شے پلا کر نیم بیہوشی کی حالت میں مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، جن کا مقصد گردہ نکال کر فروخت کرنا تھا۔ پولیس نے موقع سے پیوندکاری میں استعمال...
    تصویر: آئی ایس پی آر پاکستان آرمی ایوی ایشن کا حصہ بنے والے زیڈ-10 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر کی قابل ذکر خصوصیات کیا ہیں؟آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان گیریژن میں پاک آرمی ایوی ایشن کا حصہ بنے والا زیڈ-10 ایم ای اسٹیٹ آف دی آرٹ صلاحیتوں سے مالامال ہے، جس میں دن رات اور ہر طرح کے موسم میں لڑنے صلاحیت موجود ہے۔زیڈ-10 ایم ای جدید ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سوٹ سے آراستہ ہے۔ دشمن پر ہیبت طاری کرنے والا فتح-ون میزائل کن خصوصیات کا حامل ہے؟فتح میزائل 120 کلو میٹر کی حد ظرب کا حامل ہے جس سے دشمن کے بڑے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر دور حاضر کے جدید...
    لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی چین نے نیا ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کرلیا ہے جس سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار تین گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی۔ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔ پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی چین کے سائنسدانوں نے مل کر ہائبرڈ چاولوں کی نئی اقسام ایجاد کیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق اور ڈاکٹر محمدعلی کلاسرا جبکہ وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسر رنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو ودیگر تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے۔ تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعد پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی...
    یورپی یونین کے رکن ملک سلووینیا نے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی اسلحہ کی درآمد، برآمد اور ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اعلان سلووینیا کے وزیر اعظم رابرٹ گولوب نے کابینہ اجلاس کے بعد کیا۔ سلووینیا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ سلووینیا پہلا یورپی ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ اسلحہ کی درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یورپی یونین اندرونی اختلافات کے باعث مؤثر اقدامات اٹھانے میں ناکام رہا جس پر سلووینیا نے آزادانہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کردیا حکومتی بیان کے مطابق جب...
    اسکرین گریب دنیا کا سب سے بڑا بغیر سلائی والا پاکستان کا پرچم آج گورنر ہاؤس سندھ میں لہرایا جائے گا۔ سندھ کے گورنر ہاؤس میں دنیا کا سب سے بڑا بغیر جوڑ یا سلائی کے تیار کردہ قومی پرچم عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا، اس عظیم الشان تقریب کا افتتاح گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کریں گے، جو قومی یکجہتی اور فخر کی علامت کے طور پر اس پرچم کو لہرائیں گے۔ یہ منفرد تقریب یومِ آزادی کی مناسبت سے شروع کی جانے والی 14 روزہ تقریبات کا آغاز ہے، جس کا مقصد عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا اور ملی جوش و جذبے کو اُجاگر کرنا ہے۔اس سلسلے میں گورنر سندھ نے کہا کہ...
    کناٹک رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (KRIDL) کے سابق کلرک کے گھر پر چھاپوں کے دوران 30 کروڑ روپے سے زائد کے غیرقانونی اثاثے سامنے آئے ہیں۔ جمعہ کے روز لوکایکتہ حکام نے KRIDL کے سابق کلرک کلاکپا ندا گونڈی کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے اور بھاری مالیت کے غیر حساب شدہ اثاثے برآمد کیے۔  ندا گونڈی کا تعلق کوپل ضلع سے ہے اور وہ KRIDL میں کام کرتا تھا، جہاں اس کی ماہانہ تنخواہ صرف 15,000 روپے تھی۔ برآمد ہونے والے اثاثوں کی تفصیلات: 24 مکانات 4 پلاٹ 40 ایکڑ زرعی زمین 4 گاڑیاں 350 گرام سونا 1.5 کلو چاندی یہ تمام جائیدادیں ندا گونڈی، اس کی بیوی اور اس کے سالے کے نام پر رجسٹرڈ تھیں۔ ...
    صحرائے چولستان میں واقع پانچ ہزار سال پرانے گمشدہ شہر گنویری والا کی کھدائی اور تحقیق کا کام فنڈز نہ ملنے کے باعث کئی ماہ سے بند پڑا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ حکومتی عدم تعاون کے باعث وادی سندھ کی تہذیب سے جڑے اس اہم مقام کو عالمی سطح پر روشناس کروانے کا موقع ضائع ہورہا ہے۔ گنویری والا کا سراغ سب سے پہلے 1975 میں معروف ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر محمد رفیق مغل نے لگایا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ مقام وادی سندھ کے قدیم شہروں ہڑپہ اور موہنجوداڑو کے بعد تیسرا بڑا شہری مرکز تھا، جو قلعہ دراوڑ سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ پنجاب کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جو بندہ ریحام خان اور بشریٰ سے شادی کر لے وہ کبھی لیڈر کبھی نہیں ہوسکتا۔ شبر زیدی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی معیشت، حکومت اور پی ٹی آئی کے حوالے سے مختلف باتیں کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے متعلق بھی گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دو بیویوں کے چناؤ میں غلطی کی۔ ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کرنے والا شخص لیڈر نہیں ہو سکتا اور میں اس بات...
    ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی بڑی کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار ملزم کو گرفتاری کے بعد کراچی ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ داود سرور گزشتہ 5 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی...
    کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان سمیت اور بھی بہت سے مسائل ہیں۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں رکاوٹ ایران پر عائد عالمی اقتصادی پابندیاں ہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق ابھی بھی بات چیت جاری ہے، یہ سیکیورٹی مقاصد کے لیے نہیں عام پاکستانیوں کے مفاد کا منصوبہ ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے چیئرپرسن کمیٹی کامرس انوشہ رحمان کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔اس دوران سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد میں 6 ماہ سے ایران افغانستان ٹریڈ سے متعلق مسائل...
    لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم ذوالقرنین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    ---فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں رکاوٹ ایران پر عائد عالمی اقتصادی پابندیاں ہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق ابھی بھی بات چیت جاری ہے، یہ سیکیورٹی مقاصد کے لیے نہیں عام پاکستانیوں کے مفاد کا منصوبہ ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے چیئرپرسن کمیٹی کامرس انوشہ رحمان کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔اس دوران سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ نہیں ہو رہا، نئے ٹیرف پر بات چیت جاری ہے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسلام آباد میں 6 ماہ سے ایران افغانستان ٹریڈ سے متعلق مسائل سامنے آ رہے...
    ڈی جی آئی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ 28 جولائی کو مرد اور عورت کی لاشیں ملی تھیں جس کے بعد موقع سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے گئے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں مقتولین گوجرانوالا کے رہائشی تھے۔  ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ احتشام نامی شخص ساجد کا قریبی دوست تھا جو اب غائب ہے، ہمارا فوکس احتشام نامی شخص کو گرفتار کرنے پر ہے۔اسد رضا نے کہا کہ 17 جولائی کو ساجد اور احتشام کے خلاف گوجرانوالا میں مقدمہ درج ہوا، صوبائی سطح پر معاملہ پیچیدہ نہیں، گوجرانوالا پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ چائنہ پورٹ پر جوڑے کا...
    روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی آرہی ہے۔ ایکسچینج  کمپنیز کے مطابق گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے سستا ہوگیا جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدرمیں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالر 283 روپے پر آگیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈالر اسمگلنگ: طورخم بارڈر کا ڈالر ریٹ سے کیا تعلق؟ ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ ڈالر کو 270 روپے سے 288 روپے تک آنے میں 2 سال لگے تھے لیکن اب ڈالر کو گرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ ملک بوستان کا کہنا تھا کہ پہلے لوگوں کو لگتا تھا یہ وقتی کمی ہے لیکن اب لوگ یقین کرنے...
    مبینہ ٹاؤن پولیس نے جامعہ کراچی کی بس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبا کی بس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی۔ جامعہ کراچی کے پوائنٹ (بس) پر فائرنگ کا واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا تھا جس کی اطلاع مبینہ ٹاؤن تھانے کو انتظامیہ کی جانب سے منگل کی شب دی گئی تھی۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری زاہد نے بتایا کہ واقعہ بس اور کار سوار کے درمیان کسی تلخ کلامی کے باعث پیش آیا تھا تاہم پولیس نے بس پر فائرنگ کرنے والے ملزم بلال گلستان...
    روزانہ ایک کھرب 41ارب روپے کما کر مارک زکربرگ اور جیف بیزوز سے زیادہ امیر بن جانے والا شخص WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز)ٹیسلا، اسپیس ایکس، ایکس (ٹوئٹر)اور دیگر متعدد کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جو اس وقت 365 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔مگر اب ایسا لگتا ہے کہ ان کے اس اعزاز کو سنجیدہ چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ ایک اور فرد بہت تیزی سے ان کے تعاقب میں اوپر آرہا ہے۔درحقیقت یہ شخص 2025 کے دوران سب سے زیادہ کمانے والا فرد بھی ہے جس کی دولت میں 7 ماہ کے دوران اب تک 109 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوچکا ہے۔زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان آئے غیر ملکی شہری ایلیکس وینڈرز پاکستان کے ہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر پریشان ہو گئے اور ویڈیو بنا کر حکام سے شہریوں کیلئے بہتر صحت کی سہولیات کے انتظام کی اپیل کر دی ہے جبکہ ساتھ ہی پمز ہسپتال میں مریضوں کے علاج کی اصل صورتحال پوری دنیا کو بھی دکھا دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایلیکس وینڈرز کا اپنی ویڈیو میں کہناتھا کہ میں نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال کا دورہ کیا ،میں کچھ وقت لاہور میں گزارا اور مختلف کھانوں کے بعد میری طبیعت کچھ خراب ہو گئی تو میں اپنے علاج کیلئے اسلام آباد کے پمز ہسپتال پہنچا ،جیسے ہی میں وہاں پہنچا تو مجھے احساس ہو...
    معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت فتنتہ الخوارج و ہند سے ہائبرڈ جنگ کا سہارا لے رہا، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کھا چکا ہے اور اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند جیسے پروکسیز کے ذریعے ہائبرڈ وار کا سہارا لے رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں اجلاس کے شرکاء سے ملاقات اور خطاب کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ‘‘بلوچستان کی ترقی، قومی یکجہتی کی ضمانت ہے۔‘‘اس ورکشاپ میں اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندے، سرکاری افسران، دانشور، صحافی اور نوجوانوں سمیت...
     فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، معرکۂ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی وار میں شدت لا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے منگل کو 16 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی کے نمائندگان، بیوروکریٹس، ماہرین تعلیم، صحافیوں اور نوجوانوں پر مشتمل ایک متنوع گروہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے جو کہ قومی یکجہتی اور اتحاد کے لیے ناگزیر ہے۔فیلڈ...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح لکپاس کے قریب نوشکی کراس کے مقام پر پیش آیا۔ لیویز تھانہ ولی خان کے ایس ایچ او پیر جان نے ’وی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین کی شناخت محمد شعیب اور بے نظیر کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں۔ محمد شعیب کا تعلق پنجگور کے علاقے چتکان سے ہے جبکہ بے نظیر کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ تقریباً 7 سال قبل دونوں نے گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج کی تھی۔ کچھ...
    اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں، شہباز گل نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما  شہباز گل نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں۔اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پہلے اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں بتا یا تھا کہ حکمران خاندان کے فرد کو کرپٹو میں 100ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہےاور اب دنیا ٹی وی پرتجزیہ کار عثمان شامی نقصان اٹھانے والے شخص کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر...
    یوں تو ہم آدمخور انسانوں کے بارے میں سنتے ہی آئے تھے لیکن اب روبوٹ خور مشین بھی سامنے آئی ہے لگتا ہے گویا سائنس فکشن اب حقیقت بننے لگی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی روبوٹ فائٹ: پہلوانوں کے تابڑ توڑ حملوں، ناک آؤٹس نے سب کو حیران کردیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسا خود مختار روبوٹ تیار کیا ہے جو نہ صرف خود کو مرمت اور بہتر کر سکتا ہے بلکہ دیگر روبوٹس کے استعمال شدہ یا خراب حصے بھی ’کھا کر‘ خود کو مزید طاقتور بنا لیتا ہے۔ اس حیرت انگیز تحقیق کو حال ہی میں مشہور سائنسی جریدے سائنس اڈوانسس میں شائع کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیے: چین میں ہیومنائیڈ روبوٹس...
    لندن سے گلاسکو جانے والی ایزی جیٹ طیارے کی پرواز میں ایک مسافر نے اچانک اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے امریکا مخالف باتیں کیں اور بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس صورت حال پر طیارے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور خواتین و بچے مسافر چیخ چیخ کر رونے لگے تھے۔ ایک مسافر نے ہمت کرکے مذکورہ شخص کو دبوچ کر پٹخ دیا جب کہ ایک اور مسافر دھمکی دینے والے مسافر پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔ دھمکیاں دینے والا مسافر لیٹے ہوئے بھی اللہ اکبر کے نعرے لگاتا رہا، امریکا اور ٹرمپ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ طیارے کو بم سے اُڑانے کی دھمکی بھی دی۔        ...
    سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیس سننے والا بینچ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نو مئی واقعات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی ضمانت کے معاملے پر سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت ایک بار پھر مخر کر دی گئی ہے، جبکہ ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ بھی کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، تاہم بانی پی ٹی آئی کے مرکزی وکیل سلمان صفدر کی بیرونِ ملک روانگی کے باعث سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی گئی۔سپریم کورٹ میں وکیل سلمان اکرم راجہ نے پیش ہو کر عدالت کو آگاہ کیا کہ...
    برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر فلسطینی ریاست کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں، دو سینئر حکومتی عہدیداروں نے پیر کو اس بات کی تصدیق کی جس کے پیچھے غزہ میں بڑھتی ہوئی انسانی بحران اور عوامی دباؤ کا بڑا ہاتھ ہے۔ یہ پیشرفت برطانوی خارجہ پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کی علامت ہے، کیونکہ 250 سے زائد ارکان پارلیمنٹ بشمول حکومتی جماعت لیبر پارٹی کے کچھ ارکان نے حکومت سے فلسطین کو تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ مطالبہ اس ہفتے ایک اہم اقوام متحدہ کی کانفرنس سے قبل سامنے آیا ہے، جو دو ریاستی حل کو دوبارہ زندہ کرنے پر مرکوز ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان علما کونسل کا اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے...
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) مدرسے میں تشدد سے طالب علم کی ہلاکت کے کیس میں مرکزی ملزم عمر اور اس کے بیٹے احسان کو گرفتار کر لیا گیا۔ضلعی پولیس آفیسر محمد عمر خان کے مطابق واقعے میں ملوث 10 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور مرکزی ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ڈی پی او نے بتایاکہ مرکزی ملزم عمر اور اس کے بیٹے احسان کو گرفتار کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ 21 جولائی کو خوازہ خیلہ اسپتال میں14سالہ فرحان کی تشدد زدہ لاش لائی گئی تھی۔مقتول کے چچا صدر ایاز کی مدعیت میں مدرسے کے مہتمم قاری محمد عمر، اُس کے بیٹے احسان اللہ، ناظم مدرسہ عبد اللہ اور بخت امین کے خلاف مقدمہ درج کیا...
    قصور، گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز قصور(سب نیوز) شاہ عنایب کالونی میں گلی میں کھلتی بچی کیساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا، تین روز قبل پیش آنیوالے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی تھی۔قصور میں ننھی بچی کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ دو روز قبل تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں ایک شحص نیگلی میں کھلتی ننھی بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھیں، جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی تھی۔ویڈیو میں واقعے کے بعد بچی کو سہم کرگھر کی طرف بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ناصر وٹو اوکاڑہ کا رہائشی اور مزدور کرتا...
    مانچسٹر: اولڈ ٹریفرڈ میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی مداح کو پاکستان ٹیم کی شرٹ پہننے پر اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔  پاکستانی مداح فاروق نذر کو سکیورٹی عملے کی جانب سے اپنی قمیض ڈھانپنے یا گراؤنڈ سے نکلنے کی ہدایت کی گئی جس پر انہوں نے اسٹیڈیم چھوڑنے کو ترجیح دی۔ واقعے کی ویڈیو فاروق نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں گراؤنڈ اسٹاف اور پولیس اہلکار انہیں شرٹ چھپانے کا کہتے نظر آتے ہیں۔  فاروق نے مؤقف اپنایا کہ ان کے پاس مکمل ٹکٹ ہے اور کسی مداح نے ان کے لباس پر اعتراض نہیں کیا، تو پھر یہ مطالبہ کیوں؟۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ...
    یہ واقعہ چین کی لیاوننگ صوبے کے شہر شین‌یانگ میں پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی گاڑی کے بونٹ کو شیشے نما پلاسٹک سے بنے ایکوریئم میں تبدیل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق اس بونٹ میں زندہ مچھلیاں ڈالی گئیں تھیں جسے دیکھ کر عوام اور حکام شدید برہم ہوئے ہیں۔  گاڑی کے مالک نے مزاقاً کہا کہ وہ ماہی گیری کے دوران اپنی مچھلیاں پکڑنے کی بالٹی بھول گیا تھا اور اسی واسطے اس نے اپنی کار کے بونٹ میں پانی اور مچھلیاں ڈال دیں۔ اس نے کہا کہ میری نیت صرف انوکھی ویڈیو بنانا تھی، میں ٹریفک میں گاڑی نہیں چلا رہا تھا۔  ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، کئی صارفین نے کہا کہ یہ مچھلیوں...
    بھارتی حکام نے اُتر پردیش کے شہر غازی آباد کے قریب ایک جعلی سفارت خانہ کھولنے والے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم حہرش وَرْدھن جین نے غیر تسلیم شدہ اقوام جیسے سیبورگا، ویسٹارکٹیکا، لوڈونیا اور پولویا کا "سفارت خانہ" کھول رکھا تھا تاکہ لوگوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر رقم بٹوروائی جاسکے۔ 47 سالہ ہرش وَرْدھن کا تعلق کَوی ناگر، غازی آباد سے ہے جہاں اس نے بی بی اے کی تعلیم حاصل کی اور پھر لندن سے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ رینٹ پر لی گئی دو منزلہ عمارت میں جعلی سفارت خانے کا کام کیا جارہا تھا۔ عمارت پر غیر تسلیم شدہ اقوام کے بورڈ لگائے گئے تھے جس سے اصل سفارت خانے جیسا تاثر بنایا گیا۔  جعلی ملازمتیں...
    عالمی ادارے ’ Fake News Watchdog ‘ نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ایک تفصیلی وائٹ پیپر جاری کیا ہے، جس میں حکومت پر شفافیت کی کمی اور ناقص پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ کی اشاعت کے بعد سوشل میڈیا اور پاکستانی میڈیا میں اس پر بحث جاری ہے، اور کئی افراد اس بات پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر وائٹ پیپر ہوتا کیا ہے اور اس کی اہمیت کیا ہے؟ وائٹ پیپر کیا ہوتا ہے؟ معاشی ماہر راجہ کامران کے مطابق وائٹ پیپر ایک جامع اور تحقیقی دستاویز ہوتی ہے، جس میں کسی اہم مسئلے کا غیر جانب دار تجزیہ کیا جاتا ہے اور اس کے حل کے لیے تجاویز دی جاتی...
    لاہور: چینی میڈیا کے مطابق چین کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے خلا میں دشمن کے مواصلاتی سیاروں (سیٹلائٹس)اور ہائپرسونک رفتار رکھتے بلاسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے والا جدید ترین ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ’’ HQ-29 ‘‘ تیار کر لیا ہے۔ اس طرح امریکا اور روس کے بعد چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا جو خلا میں دشمن کے مختلف فضائی ہتھیار تباہ کرنے والا میزائل رکھتا ہے۔ اس گیم چینجر میزائل نے چین کا دفاع مضبوط تر کر دیا۔ ماہرین عسکریات کی رو سے مستقبل میں پاکستان بھی HQ-29 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے میں دلچسپی لے سکتا تاکہ اپنے طاقتور دشمن پڑوسی کے تیزرفتار میزائلوں کا عمدہ توڑ پا لے۔  چین بڑی تیزی سے عسکری سائنس...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم غزہ میں آئندہ کیا ہونے والا ہے اور اب وہاں کے حوالے سے حتمی فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی نہایت اہم ہے لیکن حماس کی جانب سے مذاکرات میں سخت رویہ اپنایا گی، جس سے معاملات مزید پیچیدہ ہو گئے۔ ٹرمپ کے مطابق جب حماس نے یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا، وہ یرغمالی واپس نہیں کررہے ہیں تو اس کے بعد اب یہ اسرائیل پر منحصر ہے کہ وہ غزہ میں اپنے آئندہ اقدامات کا تعین کرے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں بھوک سے مزید 6 افراد شہید، متحدہ عرب امارات اور اردن...
    کراچی کے علاقے پریڈی پولیس نے چوری کے موبائل فونز اور پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے بتایا کہ تھانہ پریڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کے پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت فیضان ولد طاہر علی کے نام سے ہوئی ۔ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے مختلف ماڈلز کے آئی فون کے قیمتی پارٹس (اسکرینز، پینلز، بورڈز، وغیرہ) برآمد ہوئے۔ برآمد شدہ اشیاء کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ پارٹس اور موبائل فونز کراچی کے مختلف علاقوں...
    لاہور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزپور روڈ پر ایک پلاسٹک بوتل بنانے والے جعلی یونٹ کا پتہ لگا لیا۔ اس یونٹ میں معروف برانڈز کی نقلی پلاسٹک بوتلیں تیار کی جارہی تھیں اور ان بوتلوں کو جعلی ڈرنکس یونٹس کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رات گئے اس یونٹ کی چیکنگ کے دوران 1100 تیار شدہ نقلی پلاسٹک بوتلیں برآمد کیں۔ اس کے علاوہ، 2 مولڈ ڈائی، بلوئنگ مشین اور 9 بوریاں پلاسٹک بوتل پری فوم (خام مال) بھی ضبط کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ یہ یونٹ ایک رہائشی علاقے میں چھپ کر چل رہا تھا جہاں جعلی...
    پنجاب کے ضلع پاک پتن کے علاقے عارف والا میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے مبینہ طور پر خاتون مسافر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسسپریس نیوز کے مطابق بورے والا کی رہائشی خاتون گزشتہ روز نجی کمپنی کی بس سے عارف والا پہنچی تو اڈے پر اُسے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ خاتون کے مطابق بس اڈے پر پہنچی تو تمام مسافر اتر گئے تھے اور میں اپنے سامان کے انتظار میں تھی اسی دوران ڈرائیور اور کنڈیکٹر قریب میں کمرے میں لے گئے جہاں انہوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون مسافر سے بس عملہ کی مُبینہ زی اد تی#ExpressNews #BreakingNews #Arifwala #Bus #Woman #SadNews #Pakpattan #DPO #Police #LatestNews #Pakistan pic.twitter.com/2JME796TGd— Express News (@ExpressNewsPK)...
    بھارت میں پولیس نے نئی دہلی کے قریب ایک کرائے کے مکان سے خیالی ملک کا جعلی سفارت خانہ چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم پر لوگوں کو بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دے کر ان سے رقم بٹورنے کا بھی الزام ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 47 سالہ ہرش وردھن جین ’ویسٹ آرکٹیکا کے غیر قانونی سفارت خانے‘ کو غازی آباد، اتر پردیش میں ایک کرائے کے مکان سے چلا رہا تھا، جو دارالحکومت دہلی سے متصل ہے۔ جین نے مبینہ طور پر خود کو ’ویسٹ آرکٹیکا، سابورگا، پولویہ، لوڈونیا‘ جیسے خیالی ممالک کا سفیر ظاہر کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جعلی سفارتی نمبر پلیٹوں والی...
    تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گجر خان کے خواتین باتھ روم میں خفیہ طور پر ویڈیوز بنانے والے پنجاب پولیس کے حاضر سروس ہیڈ کانسٹیبل کو شہری کی بروقت کارروائی پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انگریزی اخبار سے وابستہ رپورٹر صالح مغل نے پولیس ذرائع کے  حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم عقیل عباس لاہور میں پولیس ٹریننگ ونگ سے وابستہ ہے اور وقوعہ کے وقت سول کپڑوں میں ملبوس تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق وہ اسپتال میں بھی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہا تھا۔ شہری کی ہوشیاری سے گرفتاری شہری بلال حسین نے اسپتال میں طبی معائنے کے دوران مشتبہ...
    بیلجیم سے 2 والابی اپنے مالک کے گھر سے فرار ہو گئے، جن میں سے ایک کو کئی دن بعد فرانس کی سرحد پار کرنے کے بعد پکڑ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات میں کمی کا ’کینگرو مامتا‘ منصوبہ ہے کیا؟ بیلجیم کے شہری موسکورن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ہرساؤکس ڈسٹرکٹ میں واقع اپنے گھر سے دونوں والابی ہفتے کے آخر میں فرار ہو گئے تھے۔ ان آسٹریلیائی مارشیپلز میں سے کم از کم ایک فرانس کی سرحد پار کر گیا، جہاں واٹریلو کے فائر فائٹرز نے اسے پکڑ لیا۔ نارڈ فائر فائٹرز نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ’والابی‘ کو محفوظ طریقے سے پکڑنے کے لیے ٹیکنیشنز نے ایک جال پھینکا...
    کراچی: خواجہ اجمیر نگری پولیس نے تاوان کے لیے اغوا 3 سالہ بچی کو بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 23 جولائی 2025 کو اغواء کی جانے والی 3 سالہ بچی ریحانہ کو بازیاب کروا کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بازیاب کرائی گئی بچی شاہنواز بھٹو کالونی کی رہائشی ہے، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کا بھائی منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل میں ہے، بھائی کی ضمانت کیلئے رقم کی ضرورت تھی اس لیے بچی کو اغوا کیا۔ گرفتار ملزم بازیاب کرائی جانے والی بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم نے اعتراف کیا کہ...
    گلگت بلتستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ بابوسر ٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلوں میں کئی سیاح بہہ گئے ان میں لودھراں سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان بھی شامل تھا جس کے کئی افراد جاں بحق ہو گئے اور ان کی لاشوں کو ریسکیو آپریشن کر کے نکالا گیا۔ جس میں فہد اسلام، ڈاکٹر مشعال فاطمہ ان کے بیٹے عبدالہادی شامل تھے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والے سعد اسلام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کا عقیدہ ہے ہر کسی نے دنیا سے جانا ہے۔ شاید ہماری قسمت میں ایسے ہی لکھا ہوا تھا میں اس بات پر بھی اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ...
    راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار پولیس کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار اہلکار ٹی ایچ کیو اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بناتا تھا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے خواتین کی 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں ہیں۔
    فرانس کی ایک جیل میں 41 سال سے قید کاٹنے والے لبنانی استاد اور انقلابی کارکن جارج عبداللہ آخرکار آب بروز جمعہ رہائی پانے جا رہے ہیں۔ ان کی رہائی نہ صرف انسانی حقوق کے علمبرداروں کی ایک فتح تصور کی جا رہی ہے بلکہ یہ فلسطینی کاز سے وابستگی اور نظریاتی مزاحمت کی ایک غیر معمولی مثال بھی ہے۔  پس منظر: ایک استاد سے انقلابی بننے تک جارج ابراہیم عبداللہ 1951 میں شمالی لبنان میں ایک مسیحی مارونی خاندان میں پیدا ہوئے۔ 1970 کی دہائی میں وہ مارکسسٹ انقلابی نظریے سے متاثر ہوئے، اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کی صفِ اول میں شامل ہو گئے۔ لبنان میں جاری خانہ جنگی، فلسطینی پناہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل میں سہولیات نہ ملنے کے بیان کو حقائق کے منافی اور سراسر جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا  بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس سہولیات میسر ہیں جو دیگر قیدیوں کو حاصل نہیں۔انہوں نے کہا  جو عید والے دن دوپہر بارہ بجے بستر سے اٹھتا ہے، وہ اب عام دنوں میں گندہ پانی ملنے کا جھوٹ کس منہ سے بول رہا ہے؟عظمیٰ بخاری نے کہا  جو دوسروں کے اے سی اتارتا رہا، آج خود سہولیات نہ ملنے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا  عوام کو گمراہ کرنے والے شخص کے بیانیے...
    حال ہی میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر شوگر یعنی ذیابیطس کے مریض ہفتے بھر کی تجویز کردہ جسمانی سرگرمی کو صرف ایک یا 2 دنوں میں مکمل کر لیں تو بھی وہ قبل از وقت موت کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سرخ گوشت اور چکنائی والی غذا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق اس طرزِ زندگی کو ماہرین ’ویک اینڈ واریئر‘کا نام دیتے ہیں، تحقیق کے مطابق، جو افراد ہفتے کے صرف ایک یا 2 دن میں باقاعدہ ورزش کرتے ہیں، اُن میں موت کے عمومی خطرات 21 فیصد کم ہو جاتے ہیں، جبکہ دل کی بیماریوں سے موت کا خطرہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جولائی 2025ء) اترپردیش پولیس کے مطابق، ہرش وردھن جین نامی شخص ضلع غازی آباد کے علاقے کوی نگر میں کرائے کے ایک مکان سے ویسٹارکٹکا کے نام پر ایک غیر قانونی سفارتی مشن چلا رہا تھا۔ ویسٹارکٹکا انٹارکٹکا کے مغربی حصے میں واقع ایک مائیکرو نیشن ہے، جسے کوئی بھی حکومت یا سرکاری ادارہ تسلیم نہیں کرتا۔ پولیس نے بتایا کہ ہرش وردھن جین کے قبضے سے 44.7 لاکھ روپے نقد، لگژری کاریں، جعلی پاسپورٹس، غیر ملکی کرنسی، دستاویزات، اور دیگر کئی اشیاء برآمد ہوئیں جنہیں وہ مبینہ طور پر حوالہ ریکٹ چلانے کے لیے استعمال کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جین نے خود کو ویسٹارکٹکا کے ساتھ ہی لیڈونیا،...
    روس کے مشرق بعید میں لاپتا ہونے والے ایک مسافر طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ انتونوف اے این 24 ماڈل کا طیارہ تھا، جو سیبیرین ایئرلائن انگارا کے زیرِ انتظام پرواز کر رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ طیارہ چینی سرحد کے قریب واقع شہر بلاگوویشچنسک سے روانہ ہوا تھا اور آمور کے علاقے میں واقع قصبے ٹائندا کی جانب محو پرواز تھا کہ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر قبل ریڈار سے غائب ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد روسی ایمرجنسی اداروں نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا، مقامی حکام کے مطابق، طیارے میں کل 49 افراد سوار تھے جن میں 43  مسافر اور 6 عملے کے افراد...
    ایپل کی مصنوعات میں تبدیلیاں کرنے کے لیے مشہور ایک انجینئر نے پرانے آئی فونز کے لیے ایک نئی ایسیسری متعارف کرائی ہے جو لائٹننگ بیسڈ ڈیوائسز میں کسٹم ڈیزائن کیس کے ذریعے فعال یو ایس بی-سی پورٹ شامل کرتی ہے۔ سوئٹزر لینڈ کے روبوٹک انجینئر کین پِلونیل نے ایک کمرشل پروڈکٹ متعارف کرائی ہے جو کسی اندرونی تبدیلی کے بغیر لائٹننگ بیسڈ آئی فونز میں یو ایس بی-سی چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کو ممکن بناتی ہے۔ ‘اوبسولیس’ کے نام سے فروخت ہونے والی یہ ایسیسری دو حصوں پر مشتمل ایک کیس ہے جو ایک کسٹم سرکٹ بورڈ اور یو ایس بی-سی کنیکٹر کو جوڑتا ہے۔یہ پروڈکٹ 9 والٹ فاسٹ چارجنگ، ڈیٹا ٹرانسفر اور ایپل کار پلے کے ساتھ مکمل...
    بھارتی پولیس نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی مضافات میں کرائے کی رہائشی عمارت میں جعلی ایمبیسی چلانے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے جعلی سفارتی پلیٹس سمیت گاڑیاں برآمد کرلیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کے سینئر پولیس افسر سوشیل گھُلے نے بتایا کہ ملزم نے ایمبیسڈر کا روپ دھارا ہوا تھا اور مبینہ طور پر بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے بھی اینٹھ چکا تھا۔ پولیس کے مطابق 47 سالہ ہرشوردن جین نے بتایا کہ اس نے ’سیبورگا‘ یا ’ویسٹ آرٹیکا‘ جیسی جگہوں کے سفیر یا مشیر کے طور پر کام کیا ہے۔ سوشیل گھُلے نے بتایا کہ پولیس نے ہرشوردن جین کے پاس کے پاس سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوتیلی بیٹی نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ والدہ نے عرفان سرور نامی شخص سے دوسری شادی کر رکھی ہے، ہم دو بہنیں سوتیلے والد کے ساتھ  رہتی ہیں، پانچ سال قبل جب جماعت نہم میں تھی تو سوتیلا والد مجھے ریسکیو 1122 کی عمارت کی عقبی جانب ایک کالونی میں  لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سوتیلے والد نے دھمکیاں دیں کسی کو نہ بتانا، وہ مجھے اکثر بلیک میل کرتا کہ اگر تعلق میں رہو گی تو تعلیم جاری رکھواؤں گا، ماہ مئی میں...
    ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جو بھی غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی پر خاموش ہے، وہ انسانیت کے خلاف جرائم میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم نازیوں کی بربریت سے بھی بدتر ہے، ترکیہ دنیا کے ہر فورم پر غزہ میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرتا رہے گا۔ صدر ایردوان نے یہ بات بین الاقوامی دفاعی صنعت میلہ (IDEF) 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے ترکیہ کی دفاعی خودمختاری، خارجہ پالیسی اور عالمی مسائل پر ترکی کے مؤقف پر روشنی ڈالی۔ غزہ کی صورتحال، انسانیت کا امتحان ترک صدر نے غزہ میں انسانی بحران پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح...
    کراچی جانے والا مسافر جب بغیر پاسپورٹ جدہ پہنچ گیا تو وہاں اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ شہری نے ساری حقیقت کھل کر بتا دی۔ غلطی سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر ملک شاہ زین نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے وہ کام کے سلسلے میں لاہور میں تھے، 7 جولائی کو لاہور سے کراچی کے لیے آنا تھا اور رات 10 بجے کا ایئر سیال کا ٹکٹ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت، کراچی جانے والا مسافر بنا دستاویز جدہ پہنچا دیا انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ جانے کے بعد تھوڑی دیر انتظار کرنے کے بعد اناؤنسمنٹ ہوئی کہ لاہور سے کراچی جانے والے مسافر فلاں نمبر...
    وزیراعلٰی نے کہا کہ کشمیر پر انگریزوں کی بالادستی کی حکمرانی تھی، کتنی شرم کی بات ہے کہ برطانوی راج کے خلاف ہر طرح سے لڑنے والے سچے ہیروز کو آج صرف اسلئے ولن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے کیوں کہ وہ مسلمان تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پولیس نے آج وادی کشمیر میں حکمران جماعت نیشنل کانفرنس اور اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تاکہ انہیں 13 جولائی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار شہداء کی طرف جانے سے روکا جا سکے، جبکہ شہر کے ڈاون ٹاؤن حصے میں تاریخی قبرستان کی طرف جانے والی سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ این سی، پی ڈی پی اور پیپلز کانفرنس...
    مودی سرکار نے پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکیاں دے کر خطے میں آبی جنگ کی بنیاد رکھی لیکن مودی کی جارحانہ آبی پالیسی نے چین کو بھی دریاؤں پر یکطرفہ اقدامات کا جواز فراہم کر دیا ہے۔ سندھ طاس کے حوالے سے معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار اُتم سنہا نے ٹائمز آف انڈیا میں پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ اروناچل پردیش پیما کھانڈو نے چین کے 60 گیگاواٹ میگا ڈیم منصوبے کو شمال مشرقی بھارت کے لیے تباہ کن قرار دیا۔ وزیرِ اعلیٰ آسام ہمنتا سرما کے مطابق بھارت کا اصل آبی تنازع پاکستان نہیں بلکہ چین کے ساتھ ہے۔ چین 1997 کے واٹر کورسز کنونشن میں شامل نہیں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مکی شاہ کی حدود میں سگے بھائی کا قاتل گرفتار تھانہ مکی شاہ کی حدود مکی شاہ روڈ نزد ماربل مارکیٹ میں دو بھائیوں کا آپس میں جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان حسنین خاصخیلی چھری کے وار سے شدید زخمی ہوا جوکہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیامکی شاہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوتی کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر عملدرآمد ہوئے مکی شاہ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ فوتی کے والد محمد برکت علی خاصخیلی کی مدعیت میں کیس کرائم نمبر 89/2025 زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت درج...
    شنگھائی( نیوز ڈیسک)چین کے شہر شنگھائی میں ایک خطرناک کیس میں ایک ملازم کو اپنے ساتھی کو تین مختلف مواقع پر دوا دے کر بے ہوش کرنے اور اس سے اہم کام کے منصوبے چرانے کے جرم میں جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم کا نام لی ہے، جو اپنے ایک کاروباری سفر کے دوران ایک ”سچ بولنے والی دوا“ سے متعارف ہوا۔ دوا کے فروخت کنندہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ”چند قطرے لوگوں کو سچ بتانے پر مجبور کر دیتے ہیں“، جس پر لی نے اس دوا کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے آزمانا شروع کیا۔ لی نے اپنے ساتھی، وانگ، کو تجرباتی مضمون کے طور پر منتخب کیا۔ اس کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ...
    فوٹو: اسکرین گریب جیو نیوز  بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والا  لاہور کا رہائشی جنید بھی شامل ہے۔محمد جنید انصاری کے والد افتخار انصاری کا کہنا ہے کہ جنید 5 روز قبل اپنے بیوی اور بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنید گزشتہ روز واپس لاہور آرہا تھا کہ دہشت گردوں نے اسے شہید کر دیا۔ ژوب میں قتل کیے گئے 9 مسافروں کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہحکام کے مطابق تمام افراد کو بلوچستان سے پنجاب آتے ہوئے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں شناخت کر کے بسوں سے اغوا کیا گیا اور پھر گولیاں ماری...
    اے سی سے نکلنے والا پانی، جسے اکثر لوگ فضول سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں، درحقیقت بہت قیمتی ہو سکتا ہے، خاص طور پر پانی کی قلت کے شکار علاقوں میں۔ جب اے سی گرم اور مرطوب ہوا کو ٹھنڈا کرتا ہے تو ہوا میں موجود نمی کنڈینس ہو کر پانی کی شکل میں آپ کو اے سی کے پائپ سے نکلتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ پانی قیمتی کیسے ہے؟ یہ پانی کیمیکل سے پاک ہوتا ہے۔ یہ پودوں کو دینے کے لیے بہترین ہے۔ خاص طور پر انڈور اور باغبانی کے لیے کارآمد ہے۔ علاوہ ازیں اے سی کا پانی فرش، گاڑی، کھڑکیاں اور باتھ روم وغیرہ دھونے کے لیے صاف اور گرد و غبار...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی مزاحمت کرنے پر جان لے لی, ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر جاں بحق ہونے والوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی. مقتول تیرہ روز قبل اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر قذافی چوک کالا میدان کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی. ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 25 سالہ جبران خان ولد جمع خان کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے...
    نجی ایئرلائن ایئرسیال کی ایک حیران کن غفلت نے ایک عام مسافر کو اُس کی منزل کراچی کے بجائے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب لاہور سے کراچی جانے والے ایک مسافر نے فلائٹ میں 2 گھنٹے بیٹھنے کے بعد سوال کیا کہ ’ہم کراچی کب پہنچیں گے؟‘ جس پر پورا عملہ پریشان ہو گیا۔ متاثرہ مسافر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر 2 طیارے کھڑے تھے، اور اسے ایئرسیال کے عملے نے جدہ جانے والی پرواز میں سوار کروا دیا۔ میں نے ٹکٹ ایئرہوسٹس کو بھی دکھایا، مگر کسی نے نہیں بتایا کہ میں غلط فلائٹ پر سوار ہوں۔ میرے پاس نہ پاسپورٹ تھا اور نہ ویزہ، پھر بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صحیح اسلامی زندگی صحیح اسلامی زندگی جماعت کے بغیر نہیں ہوتی۔ زندگی کے صحیح اسلامی زندگی ہونے کے لیے سب سے مقدم چیز اسلام کے نصب العین (اقامت ِدینِ حق) سے وابستگی ہے۔ اس وابستگی کا تقاضا ہے کہ آدمی نصب العین کے لیے جدوجہد کرے، اور جدوجہد اجتماعی طاقت کے بغیر نہیں ہوسکتی۔ لہٰذا جماعت کے بغیر کسی زندگی کو صحیح اسلامی زندگی سمجھنا بالکل غلط ہے۔ یہ دوسری بات ہے کہ کوئی شخص ہماری اس جماعت میں شامل نہ ہو اور کسی اور ایسی جماعت سے اس کا تعلق ہو جو یہی نصب العین رکھتی ہو اور جس کا نظامِ جماعت اور طریق جدوجہد بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہو۔ اس صورت میں ہم اس کو...
    —علامتی تصویر دنیا بھر میں ایئر لائنز کی مختلف غلطیاں تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستان کی نجی ایئر لائن نے لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر جدہ پہنچا دیا۔کراچی کے رہائشی مسافر ملک شاہ زین نے بتایا ہے کہ وہ فیکٹری کے معاملات کے سلسلے میں ایک ماہ تک لاہور میں تھا، 7 جولائی کو وہ واپس کراچی جا رہا تھا جس کے لیے نجی ایئر لائن پرواز سے ٹکٹ حاصل کیا۔مسافر کے مطابق وہ علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچا، بورڈنگ پاس لیا، بس کے ذریعے میدان میں کھڑے جہاز میں سوار ہونے کے لیے پہنچا، جہاں ایئر لائن کے 2 جہاز قریب قریب کھڑے تھے، رات ہونے کی وجہ سے دیگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں سالانہ طور پر منعقد ہونے والی روحانی اور پُر وقار تقریب میں خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دینے کا عمل مکمل کر لیا گیا، اس مقدس موقع پر خانہ کعبہ کو روایتی انداز میں آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے دھویا گیا جبکہ بعد ازاں اسے نایاب خوشبوؤں سے معطر بھی کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق غسلِ کعبہ کی یہ روح پرور تقریب ہر سال اسلامی تاریخ کے اہم اور باوقار لمحات میں شمار کی جاتی ہے، جس میں خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے اعلیٰ سطحی نمائندے شریک ہوتے ہیں، اس بار بھی سعودی عرب کے گورنر مکہ مکرمہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے...
    فلسطینیوں پر غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف حمایت کے طور پر یمنی فورسز کی جانب سے حملے میں اسرائیل جانے والا ایک بحری جہاز بحیرۂ احمر میں ڈوب گیا۔ یمن کی مسلح افواج نے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس کی بحریہ نے ’ایٹرنیٹی سی‘ نامی جہاز کو نشانہ بنایا، جو مقبوضہ فلسطین کے بندرگاہ ’ام الرشراش‘ (ایلات) کی طرف جا رہا تھا۔ یمنی نیوی کی جانب سے وارننگ دیے جانے کے باوجود جہاز کے عملے نے ان ہدایات کو نظرانداز کیا۔ یہ بھی پڑھیں:حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا، جنوبی شہر سائرنز سے گونج اٹھے بیان کے مطابق یہ فوجی کارروائی ایک بغیر پائلٹ سمندری گاڑی اور 6 کروز و...
    لاہور: کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کرنے والا کرایہ دار کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری موبائل فون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے محمد پورا کاہنہ میں واقع گھر کا پورشن کرائے پر دے رکھا تھا۔ بچی کی خالہ کی وفات کے باعث میاں بیوی شیخوپورہ گئے ہوئے تھے، کرایہ دار کی بیوی نے ورغلا کر 14 سالہ بچی کو اوپر بلایا اور ملزم نے بچی کو پانی میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی۔ ملزم کئی روز تک بچی کو بلیک میل کرکے رقم بھی ہتھیاتا رہا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسے وائرس کی نشاندہی کی ہے جو دہائیوں سے بے ضرر سمجھا جاتا رہا، لیکن اب پارکنسنز (رعشے) کی بیماری کا ممکنہ محرک ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ انکشاف طبی تحقیق کے میدان میں ایک اہم پیشرفت سمجھا جارہا ہے۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر آئگر کورلنک نے پارکنسنز کے مریضوں اور صحت مند افراد کے بعد از مرگ دماغی بافتوں کا تقابلی جائزہ لینے کےلیے جدید ’وائرو فائنڈ‘ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ اس مطالعے میں تمام معلوم انسانی وائرسز کا تجزیہ کیا گیا تاکہ دونوں گروہوں میں فرق کو واضح کیا جا سکے۔حیرت انگیز طور پر تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ پارکنسنز کے تقریباً 50 فیصد مریضوں کے دماغ اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت)ٹنڈو باگو کی رہائشی نوجوان لڑکی اور لڑکے کا پریس کلب پر احتجاج راضی خوشی شادی کے باوجود ہم کو حراساں کیا جا رہا ہے جوڑے کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو باگو کے گاؤں شاہ محمد لغاری کی رہائشی نوجوان لڑکی شازیہ لغاری اور بدین کے گاؤں صاحب خان چانڈیو کے رہائشی نوجوان عبدالجبار چانڈیو نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی مرضی اور خوشی سے شادی رچائی ہے اور شریعت محمدی کے مطابق نکاح کیا ہے ، شازیہ لغاری نے بتایا کہ اس کے سابق شوہر نے دوسری شادی کے بعد مجھے گھر سے نکال دیا جس کے بعد میں نے عبدالجبار...
    سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ برسوں سے بے ضرر سمجھا جانے والا وائرس پارکنسنز (رعشے) بیماری کا ایک ممکنہ سبب ہو سکتا ہے۔ نارتھ ویسٹرن میڈیسن سے تعلق رکھنے والےتحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر آئگر کورلِنک نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سائنس دان ممکنہ ماحولیاتی عوامل (جیسے کہ وائرسز) جو اس بیماری میں حصہ ڈال سکتے ہیں کی تحقیق کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ تحقیق میں انہوں نے ’وائرو فائنڈ‘ نامی ٹول سے رعشے کے مریضوں اور اس بیماری سے پاک افراد کی اموات کے بعد دماغ کے حاصل شدہ بافتوں کا جائزہ لیا۔ جائزے میں انسانوں کو متاثر کرنے والے اب تک کے معلوم تمام وائرسز کو دیکھا گیا...
    لاہور اپنے کھانوں اور منفرد ذائقوں کی وجہ مشہور ہے۔ لاہور ہوٹل کے قریب شیفا قیمے والا سنہ 1965 سے دیسی گھی میں  قیمہ بنا کر شہریوں کو کھلا رہا ہے۔ اس قیمے میں ایسی کیا خاص بات ہے جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں دیسی گھی کا قیمہ شیفا قیمے والا لاہور لاہور کا شیفا قیمہ
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آپ سب بہت معصوم لوگ ہیں، چینی والوں کو آپ مافیا کہہ لیں کارٹل کہہ لیں جو مرضی کہہ لیں ان کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکتی، بس میں تو ایک چیز جانتا ہوں یہ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ باقی سب کچھ چھوڑ دیں آپ ذرا اس لسٹ پر نظر دوڑانا شروع کریں کہ ان شوگر ملوںکے مالکان کون ہیں، کس کس فیملی کے پاس کتنی کتنی شوگر ملیں ہیں،آپ تصور کر سکتے ہیں کہ کوئی ان کیخلاف کارروائی کرے گا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ یہ بحران نشر مکرر کی طرح...
    تھائی لینڈ کے ضلع لاپلائی میں ایک گھر سے 8 سال کے ایسے بچے کو ریسکیو کیا گیا جو مکمل تنہائی میں صرف 6 کتوں کے درمیان رہائش پذیر تھا اور بھونک کر بات چیت کرتا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی این جی او اور حکام نے اسکول پرنسپل اور اہل علاقہ کے اطلاع دینے پر ایک خستہ حال گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 6 کتوں کے درمیان رہنے والے ایک بچے کو ریسکیو کیا گیا۔ تنہائی اور کتوں میں گھرا بچہ کون ہے؟ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کی والدہ منشیات کی عادی ہے جو روزانہ بچے کو لکڑی سے بنے خستہ حال مکان میں کئی گھنٹوں کیلئے کتوں کے درمیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یمن میں حوثی اکثریتی گروپ انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں ان کے حملے کا نشانہ بننے والا مال بردار بحری جہاز “میجک سیز” مکمل طور پر سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ترجمان کے مطابق، یہ جہاز بارہا مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی حوثیوں کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی خلاف ورزی کرتا رہا، جس کے بعد اسے بیلسٹک میزائلوں، تین ڈرونز اور دو ریموٹ کنٹرول کشتیوں سے نشانہ بنایا گیا۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز اسرائیل جا رہا تھا، اور اس کی منزل انصار اللہ کی جانب سے عائد پابندی کی خلاف ورزی تھی۔ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک اسرائیلی جارحیت جاری رہے گی، وہ فلسطینی عوام کی حمایت...