data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی)کے سابق صدر اور چیئرمین بزنس مین گروپ ( بی ایم جی) محمد زبیر موتی والا نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اسٹرٹیجک دفاعی باہمی معاہدہ طے پانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس معاہدے کو پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت اور سلامتی پوری امت مسلمہ کا مقدس فریضہ ہے۔انہوں نے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی کابینہ کو اس تاریخی معاہدے پر مبارکباد دی جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔زبیر موتی والا نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو ایک نئی اسٹریٹجک جہد تک لے جائے گا اور دنیا کو یہ واضح پیغام ملے گا کہ دونوں ممالک کی دفاع، سلامتی اور استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں سے کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت کے طور پر دیکھا جائے گا جو دونوں ممالک کے عوام بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا اور خوش آئند امر ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ معاہدہ بنیادی طور پر دفاعی تعاون پر مبنی ہے تاہم اس کے طویل مدتی اثرات صرف سلامتی تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ یہ دونوں ممالک کے لیے اقتصادی، صنعتی اور سماجی تعاون کے وسیع تر مواقع پیدا کرے گا نیز اس طرح کی پیشرفت تعلیم و تربیت کے شعبے میں بھی تعاون کو بڑھا ئے گی جس سے تعلیمی تبادلے، اسکالرشپس اور تکنیکی پروگرامز کے مزید مواقع ملیں گے جو پاکستان کی انسانی وسائل کی صلاحیت کو بڑھانے اور نکھارنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔زبیر موتی والا نے کہا کہ اس معاہدے کی بدولت مشترکہ تربیتی مراکز قائم ہونے کا امکان ہے جو پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر مسابقتی صلاحیتوں سے مزین کریں گے۔اس معاہدے سے نہ صرف پاکستان کی افرادی قوت کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جاسکے گا بلکہ سعودی عرب اور خلیج کے دیگر ممالک میں جہاں لاکھوں پاکستانی پہلے ہی کام کر رہے ہیں ان کی خدمات میں بھی اضافہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم اور مہارت کی ترقی کے علاوہ انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی میں بھی تیزی آئے گی۔ سعودی عرب کی پاکستان کے بندرگاہوں، ہائی ویز اور شہری ترقیاتی منصوبوں میں جدیدیت کے عمل کو تیز کرے گی جبکہ اسٹیل، سیمنٹ، کھاد اور دفاعی پیداوار میں مشترکہ منصوبے نئی اقتصادی مواقع پیدا کرنے کا باعث بنیں گے۔انہوں نے پیٹروکیمیکلز اور توانائی کے شعبے میں ترقی کے امکانات پر خصوصی طور پر زور دیا کیونکہ پاکستان سعودی عرب کی مہارت اور سرمایہ کاری سے پیٹرولیم ریفائنری پلانٹس، قابل تجدید توانائی اور تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زبیر موتی والا سعودی عرب کے دونوں ممالک انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا دورہ برونائی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے برونائی کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین  دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سلطانِ برونائی سے ملاقات کی۔

اہم ملاقات میں برونائی دارالسلام کے سلطان نےپاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے وزیرِ دفاع اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے موارا نیول بیس پر موجود دارالامان کا دورہ کیا اور ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز میں شرکا سے خطاب کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے  پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں کردار کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اکیڈمی کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس کے طلبہ سے بھی بات چیت کی، جن میں 19 مختلف ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔

اس دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے وفود نے عالمی و علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان برونائی کے ساتھ اپنے دفاعی اور عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر برونائی کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی برونائی آرمڈ فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا دورہ برونائی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • زرداری کی امیر قطر، چینی نائب صدر سے ملاقاتیں،  پاکستان، سعودیہ دفاعی معاہدہ خوش آئند: شیخ تمیم
  • ملتان پریس کلب اور جماعت اسلامی کے مابین معاہدہ، پریس کلب کے ممبرز اور ان کے بچوں کے لیے مفت آئی ٹی کورسز کا اعلان
  • پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند اور وقت کی اہم ضرورت ہے: امیرِ قطر
  • پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند اور وقت کی اہم ضرورت قرار: امیرِ قطر
  • امریکا۔بھارت دفاعی معاہدہ: ٹرمپ کی دوہری محبت
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حق میں پنجاب اسمبلی سے متفقہ قرار داد منظور
  • ملک میں اے آئی اور ایڈوانس اسکلز ڈویلپمنٹ ٹریننگ کیلئے نیوٹک اور نیٹسول میں معاہدہ
  • امریکا اور بھارت کے دفاعی معاہدے کی کیا اہمیت ہے؟