ملتان میں ایم 5 موٹروے پر پڑنے والا نیا شگاف پانی کے بہاؤ سے بڑھنے لگا۔

محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ شگاف کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اردگرد پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے، اس وقت موٹروے کے دونوں ٹریک کی 6 لین بہہ چکی ہیں۔

ملتان میں جلال پور پیر والا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔

دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے

حالیہ سیلاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے، روڈا اور ایل ڈی اے سے دریائے راوی کی زمین پر غیر قانونی سوسائٹیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ نیا شگاف پانی کے بہاؤ سے بڑھ رہا ہے، شگاف مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے ارد گرد پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے، موٹروے پر پہلا شگاف جلالپور میں سکھر سے ملتان آنے والے ٹریک پر پڑا تھا، رات کو نیا شگاف ملتان سے سکھر جانے والے ٹریک پر پڑا ہے۔

اوچ شریف روڈ پر ڈالے جانے والے شگاف سے متاثر سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام بھی جاری ہے، ملتان سے جھانگڑہ تک موٹروے آج آٹھویں روز بھی بند ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

جلال پور پیر والا: ایم-5 موٹر وے کا دوسرا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، ٹریفک مکمل بند

پنجاب کے علاقے جلال پور پیروالا کے قریب موٹر وے ایم-5 کا مشرقی حصہ سیلابی پانی نے بہا دیا ہے، جس کے بعد موٹر وے پولیس نے اس سیکشن کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا ہے۔ مٹی، پتھروں اور سینڈ بیگز سے محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی آپریشن فوری شروع

سیلاب کا سبب اور رسپانس

چناب اور ستلج دریاؤں سے آنے والا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ موٹر وے کے قریب پہنچا، جس سے زمین کٹاؤ کا خدشہ پیدا ہوا۔ پنجاب ڈاکومنٹس کے مطابق، متعلقہ محکموں نے شگاف والے مقام پر پتھر ڈال کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے نقصان سے بچنے کی کوشش کی ہے۔

متبادل راستے اور عوامی ہدایت

ملتان سے جھانگڑہ تک موٹر وے M5 بند ہے۔ موٹر وے پولیس نے متبادل راستے تجویز کیے ہیں: شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ، اور اُچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم-5 سے ملنے والے راستے استعمال کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایم-5 موٹر وے جلال پور پیروالا سیلاب موٹروے

متعلقہ مضامین

  • جلال پور پیروالا: موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا
  • جلال پور پیر والا: ایم-5 موٹر وے کا دوسرا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، ٹریفک مکمل بند
  • موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کے قریب ٹریفک بند، ڈائیورشن پلان جاری
  • جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا
  • ملتان، سکھر موٹروے کا مشرقی ٹریک سیلابی پانی سے ٹوٹ گیا
  • جلال پور پیر والا شہر محفوظ، پانی کی سطح میں کمی، موٹروے میں شگاف نہ ڈالنے کا فیصلہ
  • چترال: برساتی ریلے میں مسافر گاڑی پھنس گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • جلال پور پیروالا سے پانی نہ نکالا جاسکا، ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز
  • جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز