سکھر میں زمیندار کے تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی کو علاج کے لیے کراچی منتتقل کرلیا گیا ہے۔

سکھر میں کھیت اجاڑنے کے الزام پر ایک مادہ اونٹنی پر مبینہ طور پر زمین دار نے ظلم ڈھایا، جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور جبڑے پر بھی چوٹیں آئیں۔ زخمی اونٹنی کو ہفتہ کے روز کراچی میں ایک نجی جانوروں کے شیلٹر ہاؤس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ کینھڑہ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: معذور کردی گئی اونٹنی اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی، مصنوعی ٹانگ کا تجربہ کامیاب

مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 114 (ابیوہ موجود ہو)، 428 (جانور کو زخمی یا ہلاک کرنا جس کی مالیت 10 روپے یا زائد ہو)، 429 (مویشی کو ہلاک یا زخمی کرنا)، 504 (جان بوجھ کر توہین جس سے امن خراب ہونے کا خدشہ ہو) اور 506 (جان سے مارنے یا نقصان پہنچانے کی دھمکی) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

???? ظلم کی انتہا!
سکھر میں بااثر وڈیرے نے کھیت میں پانی پینے پر ایک بے زبان ???? اونٹنی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ٹانگ توڑ دی ????????
انسانیت کا جنازہ نکال دیا گیا… کیا جانوروں کے ساتھ یہ سلوک برداشت کیا جا سکتا ہے؟ ????⚖️#Sukkur #AnimalCruelty #Justice ✊ pic.

twitter.com/Ok6DeMharP

— PakWeather (@Pak_Weather) September 20, 2025

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ جمعے کے روز دوپہر 2 بجے پیش آیا جب شکایت کنندہ غلام مصطفیٰ کے اونٹ پانی پینے کے بعد واپس آرہے تھے۔ اس دوران ایک ملزم نے اونٹنی پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اس کی ٹانگ توڑ دی، پھر ٹریکٹر کے ساتھ گھسیٹ کر لے گیا۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ بار بار ملزمان سے اونٹنی کو چھوڑنے کی درخواست کرتا رہا، مگر انہوں نے بات نہ مانی اور الٹا کہا کہ اونٹنی نے کھیت اجاڑ دیے ہیں۔

سندھ حکومت نے واقعے پر سخت ردعمل دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے سرکاری اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ بہیمانہ ظلم ہے اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے،پولیس اب تک 2 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کھیت میں گھسنے پر ایک اور اونٹ بہیمانہ تشدد کا شکار، مقدمہ درج

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمال حیدر شاہ زخمی اونٹنی کے علاج کی نگرانی کر رہے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ روہڑی میں ایک بے زبان اونٹنی پر ظلم دیکھ کر دل ٹوٹ گیا۔ اونٹنی کو فوری علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، کوئی جانور کبھی اس ظلم کا مستحق نہیں۔ ہر جان، چاہے انسان ہو یا بے زبان، رحم اور دیکھ بھال کی مستحق ہے۔

کمشنر سکھر عابد سلیم نے بھی تصدیق کی کہ نجی ادارے کی مدد سے اونٹنی کو کراچی منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی ٹانگ کی سرجری اور جبڑے کے زخموں کا علاج کیا جائے گا۔

کراچی میں جانوروں کی فلاح کے لیے کام کرنے والا ادارہ سی ڈی آر ایس بنجی پروجیکٹ فار اینیمل ویلفیئر، جو اس سے قبل ایک اور اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگا کر دوبارہ چلنے کے قابل بنا چکا ہے، اب اس زخمی اونٹنی کا علاج کرے گا۔

ادارے نے مزید کہا کہ وہ اپنے ماہر ویٹرنری ڈاکٹروں کے ذریعے اونٹنی کا معائنہ کریں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے کہ اسے سکون اور بہتر زندگی دی جا سکے۔ ان کے مطابق یہ منظر دیکھنا ناقابلِ بیان ہے کہ معصوم اور بے زبان جانور انسانوں کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوبہ ٹیگ سنگھ، کھیت میں گھسنے پر بھینس کی ٹانگیں توڑ دی گئیں، ملزمان گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ برس جون 2024 میں بھی ایک مادہ اونٹنی کیمی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کی ٹانگ زمین دار نے چارہ کھانے کے جرم میں کاٹ دی تھی۔ بعد ازاں سی ڈی آر ایس بنجی پروجیکٹ نے اسے مصنوعی ٹانگ لگا کر بحال کیا،اور وہ آج بھی ادارے کی حفاظت میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اونٹنی زمیندار سکھر علاج کراچی کھیت

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اونٹنی سکھر علاج کراچی کھیت اس کی ٹانگ اونٹنی کو کھیت میں کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

کولمبیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 4 افراد ہلاک

بگوٹا(نیوز ڈیسک) کولمبیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک طیارہ ٹیک آف کے دوران اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے چند ہی لمحوں بعد حادثے کا شکار ہوا، جس کے باعث اس میں سوار تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

کولمبیا کے فضائی حادثات کی تحقیقات کرنے والے ادارے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سیسنا 206 تھا۔

حکام کے مطابق طیارہ وسطی کولمبیا کے علاقے میٹا کے دارالحکومت ویلاویسینسیو سے لا ماکارینا کی جانب اڑان بھر رہا تھا تاہم ٹیک آف کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر کنٹرول کھو بیٹھا اور زمین پر جا گرا۔

حادثے کے فوراً بعد متعلقہ اداروں نے ہنگامی پروٹوکول نافذ کر دیے اور تحقیقاتی ٹیم کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا، ٹیم طیارے کے ملبے، تکنیکی شواہد، موسم کی صورتحال اور دیگر اہم پہلوؤں کا جائزہ لے گی تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

فضائی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے جبکہ طیارے کی تکنیکی حالت اور پرواز سے قبل کی تیاریوں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کسی حتمی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکتا تاہم تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔

مقامی انتظامیہ نے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات یقینی بنائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی اور گردونواح میں بجلی کا بریک ڈاؤن، شہری مشکلات کا شکار
  • کراچی: بھینس کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دلہا گرفتار
  • کولمبیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 4 افراد ہلاک
  • کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
  • گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، شہری معجزانہ طور پر محفوظ، مشتعل افراد کا کلینر پر تشدد
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں