بچیوں سے زیادتی کرنیوالے ملزم شبیر تنولی کااعترافِ جرم
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں شربت فروش کے بچیوں کیساتھ زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی، ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس کی جانب سے ملزم کو پیش کیا گیا۔جس نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے وقت مجسٹریٹ نے استفسار کیا کہ آپ کو علم ہے کہ آپ کہاں موجود ہیں؟ جس پر ملزم نے جواب دیا’’جی‘‘ میں اس وقت عدالت میں ہوں اور بیان قلمبند کرانے آیا ہوں۔ اس کے بعد ملزم نے متعدد بچیوں سے زیادتی کے گھناؤنے فعل کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شبیر تنولی 2016 سے بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور ان کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ اہلِ علاقہ کی شکایت پر چند روز قبل قیوم آباد سے گرفتار کیا گیا۔ متاثرہ بچیوں نے بھی شناخت پریڈ کے دوران ملزم کی نشاندہی کی جبکہ ان کے بیانات پہلے ہی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔
عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اس موقع پر عدالت میں موجود والدین مشتعل ہوگئے اور ملزم کوشدید زدوکوب کیاکرکے اس کی حالت غیرکر دی۔تاہم پولیس نےفوری طور پر ملزم کو جیل منتقل کردیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملزم کو
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر کی چوری کا ڈراپ سین، مدعی کا کزن چور نکلا
ویسٹریج پولیس نے دو ماہ قبل ہونے والی چوری کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حیران کن طور پر چوری کرنے والا مدعی مقدمہ کا ماموں زاد نکلا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہوکر طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی چُرائی تھی۔ بعد ازاں مسروقہ اشیاء فروخت کرکے 30 لاکھ روپے حاصل کیے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر 30 لاکھ روپے نقد اور دس لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات برآمد کرلیے۔ ابتدائی طور پر مدعی کو اپنی گھریلو ملازمہ پر شک تھا تاہم پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھایا تو اصل ملزم سامنے آگیا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔