نیدرلینڈز: رکن پارلیمنٹ کا اہل فسلطین سے دلچسپ انداز میں اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
خاتون رُکن Esther Ouwehand واپس گئیں اور فلسطینی پرچم والا بلاؤز تبدیل کر کے فلسطینی کاز کی حمایت کی نشانی تربوز کے پرنٹ والا بلاؤز پہن کر آئیں اور اجلاس میں شرکت کی۔ خاتون رکن پارلیمنٹ کی جماعت غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیدرلینڈز کی رُکن پارلیمنٹ نے دلچسپ انداز میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا، فلسطینی پرچم والے لباس میں پارلیمنٹ پہنچ گئیں۔ اسپیکر نے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے پارلیمںٹ میں تقریر کی اجازت نہیں دی، لباس تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔ خاتون رُکن Esther Ouwehand واپس گئیں اور فلسطینی پرچم والا بلاؤز تبدیل کر کے فلسطینی کاز کی حمایت کی نشانی تربوز کے پرنٹ والا بلاؤز پہن کر آئیں اور اجلاس میں شرکت کی۔ خاتون رکن پارلیمنٹ کی جماعت غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مخالفت کرتی رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: والا بلاؤز
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔