Islam Times:
2025-11-05@19:47:42 GMT

جعفر ایکسپریس کا ماسٹر مائنڈ گل رحمان افغانستان میں ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

جعفر ایکسپریس کا ماسٹر مائنڈ گل رحمان افغانستان میں ہلاک

مختلف رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہلاک ہونیوالا گل رحمان نہ صرف دہشتگرد تنظیم کا آپریشنل کمانڈر اور ٹرینر تھا بلکہ اسے جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان کے صوبہ ہلمند میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ مختلف پاکستانی اخباروں کی رپورٹ کے مطابق گل رحمان نہ صرف دہشتگرد تنظیم کا آپریشنل کمانڈر اور ٹرینر تھا بلکہ اسے جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، اہم تنصیبات اور معصوم شہریوں پر کئی دہشتگردانہ حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔

رپورٹ کے مطابق گل رحمان کی نگرانی میں ہونے والی بڑی کاروائیوں میں جعفر ایکسپریس بم دھماکہ، کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ، گوادر کے پی سی ہوٹل پر حملہ، خضدار میں سکول بس دھماکہ، کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کراچی میں خودکش حملہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ اور کوئٹہ ریلوے سٹیشن میں بم دھماکہ شامل ہیں۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ کالعدم تنظیم کی مجید بریگیڈ جو اس دہشتگرد تنظیم کا عسکری ونگ ہے، کو امریکا عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔ جبکہ پاکستان اور چین نے اسے اقوام متحدہ کی دہشتگرد فہرست میں شامل کرنے کا باضابطہ مطالبہ بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گل رحمان افغانستان میں روپوش تھا اور وہیں سے پاکستان میں دہشتگردانہ نیٹ ورک کو کنٹرول کر رہا تھا۔ اس کی ہلاکت کو نہ صرف دہشتگرد نیٹ ورک کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے بلکہ اس بات پر بھی زور دیا جا رہا ہے کہ افغان سرزمین بدستور پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ پاکستانی حکام نے اس پیشرفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایک بار پھر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فتنہ الہندوستان جیسے نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے تاکہ خطے میں امن و استحکام ممکن بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تنظیم جعفر ایکسپریس دیا جا رہا ہے گل رحمان

پڑھیں:

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران  4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی پراکسی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاکہ ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھیں گے تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کا ناسور مکمل ختم کیا جاسکے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پائیدار ترقی کیلئے امن اور مؤثر قانون سازی ناگزیر ہے، شیری رحمن
  • کوئٹہ سے بذریعہ جعفر ایکسپریس ڈاک کی ترسیل کیوں معطل ہوئی؟
  • دوحہ معاہد ے کی خلاورزی ‘ افغانستان پھر دہشتگر د تنظیموں کی پناہ گاہ بن چکا : اقوام متحدہ 
  • قازقستان کے چیس ماسٹر پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کے معترف
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، بھارتی سرپرست یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
  • دوحہ معاہدہ کی خلاف ورزی: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا، اقوام متحدہ رپورٹ
  • باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد ضیاءالدین ہلاک
  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 2 افغان شہریوں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے