جلال پور پیر والا میں انخلا آپریشن مکمل
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور سینئر صوبائی وزیر مریم اونگزیب کی نگرانی میں جلال پور پیر والا میں انخلا آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں سیلابی صورت حال کے باعث مریم نواز نے متاثرین کے انخلا کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی نگرانی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران انخلا آپریشن مکمل کیا گیا جس پر عوام نے پنجاب حکومت اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیر منسٹر مریم اورنگ زیب نے 24 گھنٹے سےجاری آپریشن کی نگرانی کی اور اس دورا جلال پور پیر والا کے نواحی علاقے عنایت پور میں سیلاب متاثرہ علاقوں سے ابادی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ جلال پور پیر والا کے علاقے میں آخری فرد کے محفوظ مقام پر پہنچنے تک ریسکیو آپریشن بند نہیں ہوگا، کل صبح چھ بجے احتیاطاً دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کریں گے، اگر کوئی جانا چاہیے تو کشتیاں اور عملہ موجود ہوگا۔
انوہں نے کہا کہ کامیاب ریسکیو آپریشن پر کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر، ریسکیو ٹیم سول ڈیفنس اور دیگر ادارے شاباش کے مستحق ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جلال پور پیر والا کی ہدایت
پڑھیں:
اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاور اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر کارروائیوں کے دوران 1.5 کلو سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافروں کے سامان کی کمال مہارت سے تلاشی کے دوران منشیات برآمد کیں۔ ترجمان ایئرپورٹس سیکیورٹی نے بتایا کہ پشاور ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے جوتوں کے اندر سے خفیہ طور پر چھپائی گئی 823 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر ایک اور مسافر کے سامان سے 926 گرام آئس ہیروئن برآمد کی جو کے بیگ کے اندر بڑی ہوشیاری سے چھپائی گئی تھی۔ دونوں مسافر بیرون ملک، بالترتیب دبئی اور شارجہ، روانہ ہو رہے تھے۔ یہ کامیابیاں اے ایس ایف کے تربیت یافتہ اہلکاروں کی مسلسل نگرانی، مشکوک مسافروں کی پروفائلنگ، سامان کی ماہرانہ تلاشی اور سٹاف کی شاندار تفتیشی تکنیکوں کا نتیجہ ہیں۔ اے ایس ایف قومی مفاد، بین الاقوامی ساکھ اور مسافروں کے اعتماد کے تحفظ کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے اور غیر قانونی سرگرمی کے خلاف فیصلہ کن اقدام سے دریغ نہیں کرے گی۔ گرفتار ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے.