پی ٹی آئی ارکان نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے دے دیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
سینیٹر علی ظفر، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر دوست محمد، سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹر محسن عزیز نے اپنی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیئے ہیں۔
سینیٹر علی ظفر اطلاعات نشریات کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے،سینیٹر اعظم سواتی نے 5 قائمہ کمیٹیوں کے لیے استعفا پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھیج دیا جو چیئرمین سینیٹ کو ارسال کریں گے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ پارٹی قائد کی ہدایت پر استعفا دیا، موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے قائمہ کمیٹیاں بے سود ہو چکی ہیں۔
سینیٹر ذیشان خانزادہ کی جانب چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیے گئے استعفے کے متن کے مطابق احتجاج کے طور پر متعلقہ 5 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفا دے دیا ہے، یہ استعفا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر دیا۔
سینیٹر ذیشان خانزادہ نے بطور چیئرمین کمیٹی اوورسیز پاکستانی، ممبر سینیٹ کی خارجہ، فنانس اینڈ ریونیو، کامرس اور نجکاری کی کمیٹیوں سے استعفا دیا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر دوست محمد نے بھی حکومتی یقین دہانیاں، انسانی حقوق، فوڈ سیکورٹی، غربت مٹاؤ اور ریلوے کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفا دیا ہے۔
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے استعفا دیا۔
سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں،اس سے قبل سینیٹر محسن عزیز نے بھی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دیا تھا۔
یاد رہے کہ عمران خان کی ہدایت پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے 51 اراکینِ قومی اسمبلی پہلے ہی اپنا استعفا سپیکر قومی اسمبلی کو بھجواچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تاحال ان استعفوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ حکومت کی جانب سے اسپیکر کو سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹیوں سے قومی اسمبلی کی ہدایت پر استعفا دیا سے استعفا پی ٹی آئی
پڑھیں:
رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں
احسن عباسی: رکن قو می اسمبلی علی گو ہر مہر اور علی نواز مہر کی والد ہ انتقال کر گئیں۔
وہ وزیرزراعت و کھیل سردارمحمد بخش مہر کی چچی تھیں،ان کی تدفین گھوٹکی میں ان کے آبائی قبرستان میں ہوگی۔
سینئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن،میئرکراچی مرتضیٰ وہاب اوروزیرداخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجارنےعلی گو ہر مہر اور علی نواز مہر کی والد ہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی ہے۔
سینئر وزیر شرجیل میمن نے سردار علی گوہر مہر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ سردار علی گوہر مہر اور ان کے اہلِخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ سردار علی گوہر مہر کی والدہ کو بلند درجات اور اہلِ خانہ کو اس غم کی گھڑی میں اپنے فضل و کرم سے سکونِ قلب عطا فرمائے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی سردار علی گوہر مہر کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعاکی ہے،مئیر کراچی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں سردار علی گوہر مہر اور اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو صبر و ہمت عطا فرمائے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجارنے بھی سردار علی گوہر خان مہر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ماں جیسی ہستی کے بچھڑنے کا دکھ بہت بڑا ہے، سردار علی گوہر خان مہر اور سردار محمد بخش مہر کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔