Jasarat News:
2025-08-11@22:40:01 GMT

ایف-35 پروگرام سے کبھی دستبردار نہیںہوئے، ترک صدر

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم نے ایف-35 پروگرام سے کبھی دستبرداری اختیار نہیں کی، ہم اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ دوبارہ اس پروگرام میں شامل ہونے پر بات چیت کر رہے ہیں۔نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کہ انہیں اس معاملے پر ٹرمپ سے بات چیت کے بعد پیشرفت کی امید ہے۔یاد رہے کہ امریکا نے 2020 میں ترکی پر اس وقت پابندیاں عائد کر دی
تھیں جب اس نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام خریدا تھا۔ اسی فیصلے کے تحت ترکیے کو ایف-35 پروگرام سے بھی نکال دیا گیا تھا حالانکہ وہ اس پروگرام کا خریدار ہی نہیں بلکہ شراکت دار بھی تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ریکو ڈک مائننگ کمپنی نے اہم پروگرام شروع کردیا

ریکو ڈک مائننگ کمپنی نے بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مینٹورشپ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

ریکو ڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں مقامی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور شمولیتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی مینٹورشپ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ اس پروگرام کا مقصد قریبی دیہات کے ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوان مرد و خواتین کو ایسی مہارتیں، اعتماد اور علم فراہم کرنا ہے جو انہیں روزگار کی منڈی میں کامیابی سے داخل ہونے میں مدد دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی ترقی کا نیا باب ثابت ہوگا، کنٹری مینیجر ضرار جمالی

یہ تربیتی پروگرام نوجوانوں کو عملی رہنمائی فراہم کرتا ہے جس میں سی وی تیار کرنا، انٹرویو تکنیک، ابلاغ کی صلاحیت اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل شامل ہیں، تاکہ وہ بھرتی کے عمل میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔ یہ تربیت ہمائی، دربن چاہ، تنگ کچاﺅ اور دیگر قریبی بستیوں کے نوجوانوں کے لیے مقامی سطح پر منعقد کی جارہی ہے اور اب تک 114 سے زائد نوجوان اس سے مستفید ہوچکے ہیں۔

پروگرام میں خواتین کی شمولیت پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ تعلیم یافتہ خواتین کے لیے الگ سیشنز منعقد کیے گئے تاکہ وہ مستقبل میں آر ڈی ایم سی کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبہ: معیشت، معدنیات اور سرمایہ کاری کا نیا دور

آر ڈی ایم سی کے ہیومن ریسورس لیڈ عنایت اللہ، جو خود نوکنڈی سے تعلق رکھتے ہیں، نے کہا کہ ’ہمارے لیے اصل ترقی صرف کان کنی نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام، خاص طور پر مقامی دیہات کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے پائیدار مواقع پیدا کرنا ہے۔‘

کمپنی کے مطابق مقامی روزگار، تعلیم، صحت اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو فروغ دینا اس کے مشن کا اہم حصہ ہے اور یہ مینٹورشپ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ بلوچستان کے لوگ محض ترقی کے فائدہ اٹھانے والے نہ رہیں بلکہ مستقبل کے رہنما بنیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انٹرویو تکنیک بلوچستان پاکستان تنگ کچاؤ چاغی دربن چاہ روز گار ریکوڈک سی وی مائننگ کمپنی مقامی نوجوان ہمائی

متعلقہ مضامین

  • بیوروکریسی کا کبھی احتساب نہیں ہوا، پُرتگال میں جائیدادیں لینے والوں کے نام سامنے لاؤں گا، خواجہ آصف
  • خواتین کے لیے باعزت روزگار کا سنہری موقع!
  • ’’ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا‘‘پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل ڈاکٹر فضہ خان کا پروگرام چھوڑ کر چلے گئے
  • گوگل کا کروم بُک کے لیے اسٹیم سپورٹ ختم  کرنے کا اعلان
  • پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز
  • ملک میں کوئی آوازایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے: حافظ نعیم
  • بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ریکو ڈک مائننگ کمپنی نے اہم پروگرام شروع کردیا
  • ملک میں کوئی آواز ایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے، حافظ نعیم
  • جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جوش و خروش سے منارہے ہیں، سعید غنی
  • یومِ پاکستان: وہ داستان جس کا ہر لفظ لہو میں ڈوبا ہے