ایران کا جوہری پروگرام تباہ نہیں ہوا، رافاَئل گروسی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گو کہ امریکی حملوں کے بعد ایران کے جوہری پروگرام کو "بہت زیادہ" نقصان پہنچا ہے لیکن وہ "ابھی" تباہ نہیں ہوا اسلام ٹائمز۔ اپنے تازہ بیانات میں، عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام "ابھی" تباہ نہیں ہوا۔ اپنے بیان میں، امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کے جوہری پروگرام کے لئے "تباہی" کا لفظ استعمال کرنے سے انکار کرتے ہوئے رافائل گروسی نے کہا کہ تاہم، ان حملوں نے (ایرانی جوہری پروگرام کو) "بہت زیادہ" نقصان ضرور پہنچایا ہے۔ فرانسیسی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے رافائل گروسی نے کہا کہ میرے خیال میں لفظ "تباہی"، ایک مبالغہ آرائی ہے لیکن نقصان "بہت زیادہ" ہوا ہے! اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہونے والا نقصان "قابل ذکر" ہے، رافائل گروسی نے مزید کہا کہ حملے کے وقت فردو نیوکلیئر سائٹ پر نصب کئے گئے سینٹری فیوجز یقینی طور پر تباہ ہو چکے ہیں!!
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رافائل گروسی نے جوہری پروگرام
پڑھیں:
جوہری ہتھیاربنانے کا کوئی ارادہ نہیں،مگر یورینیئم افزودگی پردباؤ میں نہیں آئیں گے:خامنہ ای
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہمیں جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، نہ ہی جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہے لیکن یورینیئم افزودگی کے معاملے میں ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، حالیہ صورتحال میں امریکا سے مذاکرات ہمارے مفادات کا تحفظ نہیں کریں گے اور ایران کے لیے نقصاندہ ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے ہمارے پاس مڈ رینج اور دیگر میزائل نہ ہوں، دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات کرنا دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے اور کوئی بھی باعزت قوم دباؤ کے آگے سر نہیں جُھکاتی۔
ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے یورینیئم افزودگی کو نہیں روک سکتے، انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس یورینیئم افزودگی کے درجنوں یا شاید سیکڑوں ماہرین ہیں۔