ایران کا جوہری بحران امریکا نے ہی پیدا کیا اور تہران پر یکطرفہ پابندیاں بڑھائیں، چین
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹ کا یکطرفہ حوالہ دیکر ایران کی مثبت کوششوں کو نظرانداز کرتے ہوئے آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کے بغیر قرارداد منظور کروانے پر زور دیتے ہیں، جو کہ مذاکرات کے ماحول کو نقصان پہنچاتا ہے اور کشیدگی بڑھاتا ہے۔ فو کونگ نے اسرائیل اور امریکا کی طرف سے ایران پر طاقت کے استعمال کو بین الاقوامی قوانین اور ایرانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری بحران امریکا نے ہی پیدا کیا ہے، واشنگٹن یکطرفہ طور پر ایرانی جوہری معاہدے سے دستبردار ہوگیا اور اور تہران کو معاہدے کے وعدوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی "شنوا" کے مطابق اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق بحران کا آغاز خود امریکا نے کیا۔ اپنے خطاب میں فو کونگ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے کچھ ارکان صرف ایران پر عدم پھیلاؤ کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے رہے ہیں، تاکہ اسرائیل اور امریکا کے فوجی اقدامات کو جائز ٹھہرایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ایرانی جوہری بحران کا آغاز کسی اور نے نہیں بلکہ خود امریکہ نے کیا تھا۔
خیال رہے کہ 2018ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں امریکا نے یکطرفہ طور پر ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی تھی، اس کے بعد امریکا نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کیں اور "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی اپنائی۔ ان اقدامات نے ایران کو معاہدے کے تحت حاصل ہونے والے معاشی فوائد سے محروم کیا، جس کے نتیجے میں ایران نے بھی معاہدے کی بعض شرائط پر عمل درآمد محدود کر دیا۔ چینی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکا نے نہ صرف اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایا بلکہ ایرانی جوہری تنصیبات پر فوجی حملے کرکے اُس مذاکراتی عمل کو بھی سبوتاژ کیا، جسے خود اُس نے شروع کیا تھا، جبکہ یہ حملے خطے کی صورتحال کو سنگین حد تک کشیدہ کرنے کا باعث بنے۔ سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران نے آج تک جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی خواہش کا انکار کیا ہے اور وہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ جامع معاہدے کے تحت عدم پھیلاؤ کا وعدہ نبھا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ پیشہ ورانہ اور تعمیری انداز میں کئی بار مذاکرات کیے اور کبھی سفارتی راستہ ترک نہیں کیا۔ چینی مندوب نے تنقید کی کہ کچھ ممالک آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹ کا یکطرفہ حوالہ دے کر ایران کی مثبت کوششوں کو نظرانداز کرتے ہوئے آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کے بغیر قرارداد منظور کروانے پر زور دیتے ہیں، جو کہ مذاکرات کے ماحول کو نقصان پہنچاتا ہے اور کشیدگی بڑھاتا ہے۔ فو کونگ نے اسرائیل اور امریکا کی طرف سے ایران پر طاقت کے استعمال کو بین الاقوامی قوانین اور ایرانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے ان اقدامات کی واضح الفاظ میں مذمت کی ہے، ان حرکات نے سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے نفاذ پر شدید غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل آئی اے ای اے امریکا نے کو نقصان ایران پر کہ ایران فو کونگ ہے اور
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز