مختلف ذرائع اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان جوہری تنصیبات کے محفوظ رہنے کی کیا وجہ ہے؟ اسلام ٹائمز۔ تازہ ترین رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی GBU-57 بنکر میں گھسنے والے بم ایران کی زیر زمین فوردو جوہری تنصیب کو تباہ کرنے کے لیے اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں جس سے وائٹ ہاؤس کے اس دعوے کی تکذیب ہوتی ہے کہ یہ سائٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔ حملے سے قبل امریکی میڈیا کے پروپیگنڈے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ بڑے بم، جن میں سے ہر ایک کا وزن 13.

6 ٹن ہے زمین میں تقریباً 60 میٹر کی گہرائی تک گھسنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم، امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے اب ایک خفیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ فوردو سائٹ پر جدید سینٹری فیوجز کو پہنچنے والا نقصان محدود تھا اور ایران کے جوہری پروگرام میں زیادہ سے زیادہ چند ماہ کی تاخیر ہوئی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اس تجزیے کو مسترد کرتے ہوئے اسے صدر ٹرمپ کی ساکھ کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا ہے، تاہم امریکی ماہرین کے آزادانہ تجزیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ان بموں کے زمین میں گھسنے کی گہرائی کا انحصار زیادہ تر علاقے کی نوعیت پر ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ تہہ دار مٹی میں GBU-57 بم 80 میٹر تک گھس سکتا ہے لیکن درمیانی طاقت کی چٹانوں میں اس کی رسائی کی گہرائی صرف 7.9 میٹر ہے۔ یہ اعداد و شمار امریکی پروپیگنڈے میں دعویٰ کی گئی گہرائی سے بہت کم ہے اور یہ فوردو سائٹ کی گہرائی سے بھی بہت دور ہے جو کہ تقریباً 90 میٹر ہے۔
 
چٹان کی طاقت کے علاوہ کچھ دیگر عوامل بھی موثر ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے پروفیسر اور زمین سے گھسنے والے بموں کے ماہر رچرڈ جانلوز نے این پی آر سے ایک انٹرویو میں نشاندہی کی کہ ٹوٹ پھوٹ اور دراڑوں جیسی ارضیاتی ڈھانچے میں ہونے والی تبدیلیاں بم کے راستے کو زمین کے اندر موڑ سکتی ہیں اور دھماکے کی تاثیر کو کم کر سکتی ہیں۔ اس لیے بموں کی اپنے ہدف تک پہنچنے اور فوردو جوہری تنصیب کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکامی کی ممکنہ وجہ علاقے میں چٹان کی مزاحمت اور ارضیاتی عوامل پر مشتمل تھی۔ یوں دکھائی دیتا ہے کہ امریکی منصوبہ ساز اس قسم کے چیلنجز سے آگاہ تھے لہذا انہوں نے ایک یا دو GBU-57 بم بھیجنے کے بجائے 12 بم فوردو کی تنصیب کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے۔ سیٹلائٹ سے حاصل شدہ تصاویر کی بنیاد پر یہ بم جوڑوں کی صورت میں دو دو کر کے گرائے گئے ہیں۔ پہلے بم نے چٹان کو توڑا اور دوسرے بم کے لیے زمین میں گھسنے کی گہرائی میں اضافہ کیا۔
 
اسی طرح یوں دکھائی دیتا ہے کہ بمبار طیاروں نے فوردو کے وینٹیلیشن سسٹم کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ ان بموں نے ممکنہ طور پر زمین میں گھس کر چٹانوں میں دھماکے کی شدید لہر پیدا کی ہو گی جس کے باعث زیر زمین تنصیبات کی چھتوں کو نقصان پہنچا ہو گا۔ لیکن جانلوز کا کہنا ہے کہ دھماکے کی یہ لہریں پتھریلی زمین میں بہت جلد کمزور ہو جاتی ہیں جبکہ فردو تنصیبات بھی درست پہاڑ کے دامن میں واقع ہیں جس کے باعث ان کے محفوظ رہنے کا امکان مزید بڑھ گیا ہے۔ یوں نظر آتا ہے کہ جیولوجیکل عوامل کے علاوہ فوردو تنصیبات میں انجام پانے والے حفاظتی اقدامات بھی امریکہ کے فضائی حملوں کی ناکامی کی ایک اہم وجہ ہیں۔ ان مختلف وجوہات کی بنا پر یہ حملہ زیادہ موثر ثابت نہیں ہوا اور ایران کی جوہری تنصیبات تباہ ہونے سے بچ کئی ہیں۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی گہرائی

پڑھیں:

بارش نے کرکٹ آسٹریلیا کا کروڑوں کا نقصان کردیا

برسبین میں بارش سے کرکٹ آسٹریلیا کا ایک ملین آسٹریلوی ڈالرز کا نقصان ہوگیا۔

آسٹریلیا اور بھارتی کرکٹ ٹیموں کے درمیان برسبین میں 5 واں ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے سبب کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی رقم کے مطابق تقریباً 18 کروڑ 17 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اس میچ میں 6 اوورز سے کم کا کھیل ہوا تھا کہ گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔

چھ سے کم اوورز ہونے کے باعث فینز کو ٹکٹس کا مکمل ری فنڈ ملا اور یوں کرکٹ آسٹریلیا کے لیے یہ ایک مہنگی ترین رات ثابت ہوئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میچ میں چونکہ 6 اوورز سے کم کا کھیل ہوا تھا اس لیے فینز مکمل ری فنڈ کے اہل قرار پائے اور اس میچ کے 31 ہزار 74 کرکٹ فینز کو مکمل ری فنڈ ملے گا۔

میچ کے ختم ہونے پر بھارت نے 4.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 52 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ برسبین میں آسٹریلیا کو مالی نقصان کے ساتھ بھارت سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست ہوگئی۔

برسبین میں آسٹریلیا کے پاس سیریز برابر کرنے کا موقع تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ ختم ہوا تو بھارت سیریز 1-2 سے جیت گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسکولوں میں تمام سہولیات پہنچانے کیلیے کام شروع کردیا ہے،راول شرجیل
  • حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کو انڈسٹریز کی نماندگی کرنے پر اعزاز حاصل
  • ’ نیوکلیئر توازن عالمی سلامتی کا ایک اہم جزو ‘، روس نے اپنے ایٹمی تجربات کو امریکی اقدام سے مشروط کر دیا
  • غزہ پر حملے کی قانونی حیثیت کیا ہے، اسرائیلی فوج کے وکلا سر پکڑ کے بیٹھ گئے
  • بارش نے کرکٹ آسٹریلیا کا کروڑوں کا نقصان کردیا
  •    بھارت، افغانستان جعلی مواد کے ذریعے فوج، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مصروف: وزارت اطلاعات
  • امریکا میں تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن کیوں ہے اور یہ بحران کب تک حل ہوگا!
  • اجتماع عام، ضلع سائٹ غربی کا ممبر ز کنونشن آج ہوگا
  • میں ایران پر اسرائیلی حملے کا انچارج تھا،ٹرمپ
  • بحیرہ کیریبین میں ’دہشت گرد‘ کشتی پر امریکی حملہ، 3 ہلاک