سوشل میڈیا پر1000 کا وائرل نیا کرنسی نوٹ ، اسٹیٹ بینک نے بیان جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دکھائے جانے والے "نئے" 1000 روپے کے کرنسی نوٹ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے اس کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جعلی قرار دیدیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام پر گردش کرتی ویڈیوز میں ایک "نئے ڈیزائن" والے ہزار روپے کے نوٹ کو اسٹیٹ بینک کا نیا اجرا قرار دیا جا رہا ہے۔ ان ویڈیوز کو ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ سوشل میڈیا صارف کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس نے یہ نوٹ 2024 میں خود ڈیزائن کیا تھا جس سے اس کی اصلیت پر مزید سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب حکومت کے لئے بڑا ریلیف
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ہزار روپے کا 'نیا نوٹ' جعلی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے ایسا کوئی نوٹ جاری نہیں کیا۔بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹ کے اجرا کی صورت میں باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے جو اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا جاتا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں۔صرف تصدیق شدہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔جعلی نوٹوں کی شناخت اور اطلاع کیلئے اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن یا قریبی برانچ سے رجوع کریں۔
تین نابالغ بیٹیوں کو قتل کرنے والے مجرم باپ کی پھانسی کی سزا کنفرم
یاد رہے کہ اگر اسٹیٹ بینک کبھی کوئی نیا کرنسی نوٹ جاری کرتا ہے تو وہ قانونی طور پر شائع شدہ گزٹ میں شامل ہوتا ہے۔میڈیا بریفنگ اور پریس ریلیز کے ذریعے اس کی تفصیلات جاری کی جاتی ہیں۔سیکیورٹی فیچرز، رنگ، ڈیزائن اور سیریل نمبرز کی وضاحت کی جاتی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر اسٹیٹ بینک کرنسی نوٹ
پڑھیں:
ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اس بار وجہ بنی ایک وائرل ویڈیو، جس میں وہ موٹر سائیکل پر سواری کرتے ہوئے رقص کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں ہانیہ عامر گلوکار عاصم اظہر کے ایک کنسرٹ میں شریک ہوئی تھیں، جس کے بعد ان دونوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی بحث جاری ہے۔ مگر اب ان کی نئی ویڈیو نے ایک بار پھر مداحوں کو چونکا دیا ہے۔
یہ ویڈیو خود ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں وہ کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل کی سواری کے دوران خوشگوار موڈ میں ڈانس کر رہی ہیں۔ کیمرے کے سامنے ان کی مسکراہٹ اور بے فکری دیکھ کر مداحوں نے تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔
صرف یہی نہیں، اداکارہ نے اپنی تازہ تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں وہ دوستوں کے ساتھ ہنستے کھیلتے نظر آ رہی ہیں، جبکہ ایک اور لمحے میں وہ گھڑ سواری کا لطف اٹھا رہی ہیں۔ ہانیہ کے یہ مناظر ایک بار پھر ثابت کرتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا فن خوب جانتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by ???????????????????? ???????? ???????????????????????? (@hania_ki_duniya__)
Post Views: 2