دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد ڈوب گئے، 3 افراد ریسکیو، 7 کی لاشیں مل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) دریائے سوات میں تیزبہاؤ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے۔ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کیلئے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ 8 بجے کے قریب ان لوگوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی، بائی پاس پر مہمان آئے ہوئے تھے جو دریا کے کنارے بیٹھے تھے، ان لوگوں کو پانی کے ریلے کا علم نہیں تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3 افراد کو بچالیا گیا ، 7 کی لاشیں مل گئی، اس کے علاوہ دیگر افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ۔(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر سوات نے بتایا کہ دریا میں نہانے اور اس کے قریب جانے پر دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود سیاح وہاں جاتے ہیں۔ ایک سیاح نے کہا کہ ان کے خاندان کے 10 افراد دریا میں بہہ گئے جن میں سے ایک خاتون کی لاش مل گئی ہے اور 9 بچوں کی تلاش جاری تھی۔
سیاح نے بتایا کہ ہم ناشتہ کرکے چائے پی رہے تھے اور بچے دریا کے پاس سیلفی لینے گئے، اس وقت دریا میں اتنا پانی نہیں تھا، اچانک سے پانی آیا تو بچے پھنس گئے، ریسکیو کو آگاہ کیا تو وہ ڈیڑھ سے 2 گھنٹے بعد آئے، یہ سب ان کے سامنے ہوا، ریسکیو کی موجودگی میں بچے دریا میں ڈوبے اور وہ بچا نہیں سکے۔دوسری جانب واقعہ کی خوفناک فوٹیجز بھی سامنے آئی ہیں جن میں خواتین اور بچوں سمیت ایک درجن افراد کو مٹی کے ٹیلے پر پھنسا ہوا دیکھا جاسکتا ہے اور کچھ ہی دیر میں تمام افراد دریا کی نذر ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ریسکیو کے مطابق امام ڈھیرئی میں 22 افراد سیلابی سیلے میں پھنس گئے تھے، جنہیں بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ادھرریسکیو کے مطابق مٹہ کے علاقہ برہ بامہ خیلہ میں 20 سے 30 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے جنہیں باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خاندان کے کے مطابق دریا میں
پڑھیں:
اداکارہ اریج فاطمہ کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پاکستان شوبز کی اداکارہ اریج فاطمہ نے کینسر میں مبتلا ہوکر صحتیاب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی زندگی اچھی گزر رہی تھی اور وہ لمبی عمر کی توقع کر رہی تھیں، لیکن اچانک انہیں "کوریوکارسینوما" نامی ایک نایاب اور تیزی سے پھیلنے والے کینسر کی تشخیص ہوئی، جو مولر پریگننسی کے بعد پیدا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی مشکل تھے کیونکہ وہ کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ وہ اس بیماری کے بارے میں کسی سے بات نہیں کرنا چاہتی تھیں کیونکہ انہیں خوف تھا کہ لوگ ان کا مذاق اڑائیں گے۔
View this post on InstagramA post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)
اریج کا کہنا تھا کہ ان کے دو بڑے خوف تھے: اللہ کے سامنے حساب دینا اور اب ان کے خاندان کا کیا ہوگا۔ اداکارہ نے کینسر سے متعلق آگاہی پر بات کرتے ہوئے سب کو مشورہ دیا کہ اپنے باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کروائیں۔ اریج نے اس مہلک بیماری سے صحتیابی کے بعد اسے اپنی "دوسری زندگی" قرار دیا ہے اور اپنے خاندان کے سپورٹ پر ان کا شکر ادا کیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ اریج فاطمہ نے 2017 میں ڈاکٹر اوزیر علی سے شادی کی اور اب ان کے دو بیٹے ہیں۔ اریج اپنے خاندان کے ساتھ امریکی ریاست اوہائیو میں رہائش پذیر ہیں۔ شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد اب اریج ایک ڈیجیٹل کریئیٹر اور انفلوئنسر ہیں۔
واضح رہے کہ آریج فاطمہ نے 2019 میں اپنے کامیاب ڈرامہ سیریل "حسد" کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ ان کے دیگر معروف ڈراموں میں "ایک پل"، "آپ کے لیے"، "عشق پرست" اور "ہم نشین" شامل ہیں تاہم اب وہ شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہیں۔