دریائے سوات؛ سیلابی ریلے میں بہہ کر 3افراد جاں بحق، دیگر کی تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
پشاور:
بالائی علاقوں میں موسلاھار بارشوں کے بعد دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد نے بتایا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا، اب تک 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
شاہ فہد نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے 5 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے، 80 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب، دیر لویر میں منڈہ اور خزانہ برساتی ندیوں میں پانچ افراد پھنس گئے، جن میں دو خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہے۔
پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو اور دیگر فلاحی اداروں نے آپریشن شروع کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک بھر میں سیلابی خطرہ ختم ہو چکا،حالات بہتر ہو رہے ہیں، معین وٹو
وفاقی وزیر معین وٹو نے کہا ہے ملک بھر میں سیلابی خطرہ ختم ہو چکا ہے حالات بہتر ہو رہے ہیں،وفاقی و صوبائی حکومتیں بحالی کے کاموں پر مشترکہ اقدامات کر رہی ہیں،اپنے ویڈیوپیغام میں وفاقی وزیرکاتھا سیلاب زدہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اولین ترجیح ہے،زرعی اراضی اورفصلوں کے نقصانات کی تلافی کے اقدامات جاری ہیں،ان کا مزید کہنا تھا بحالی کے عمل میں شفافیت اورتیزرفتاری یقینی بنائی جائے گی،مقامی انتظامیہ اورحکومت مل کر متاثرہ علاقوں میں سہولیات بحال کر رہی ہیں ،مستقبل میں نقصانات کم کرنے کیلئے مؤثر فلڈ مینجمنٹ سسٹم پر کام جاری ہے-
Post Views: 2