یمنی دارالحکومت سمیت درجنوں دیگر شہروں میں بھی دسیوں لاکھ یمنی شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر غاصب صیہونی رژیم و امریکہ پر اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح کا جشن منایا اور اس عظیم کامیابی کو امتِ مسلمہ کی شاندار فتح قرار دیا اسلام ٹائمز۔ یمنی دارالحکومت صنعاء میں آج ایک عظیم ریلی نکالی گئی، جس میں یمنی شہریوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی رژیم و امریکہ کی جارحیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی۔ یہ ملین مارچ اس شعار کے ساتھ منعقد کیا گیا "ایران کی فتح پر تبریک.

.. غزہ کے ساتھ فتح تک استقامت"۔ یمنی خبررساں ایجنسی سبأنت کے مطابق، اس مظاہرے میں کثیر شرکت کے ذریعے صنعاء کے شہریوں نے ایرانی قیادت، قوم و مسلح افواج کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اس فتح کو پوری امتِ مسلمہ و تمام آزاد انسانوں کے لئے باعثِ فخر قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر یمنی عوام نے اللہ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور رہبر انقلاب اسلامی یمن کے ساتھ تجدید عہد کیا اور فلسطینی عوام کی حمایت، امت کے اصولوں کے دفاع اور اسلامی مقدسات کی حفاظت پر تاکید کی۔ یمنی مظاہرین نے غزہ کے دلیر مجاہدین کو بھی سراہا اور غاصب صیہونی رژیم کو پہنچنے والے جانی و عسکری نقصان کو اس کی کمزوری کی واضح علامت قرار دیا۔ اس ملین مارچ کے شرکاء نے بڑے بڑے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ ان کی جانب سے مسلسل یہ نعرے لگائے جا رہے تھے: "ہم سال کا آغاز خدا و جہاد کے ساتھ کرتے ہیں"، "ایران عزت کیساتھ کامیاب ہوا، غزہ کی فتح قریب ہے"، "ایران کامیاب، امریکہ کا پروردہ ناکام"، "ملتِ ایران کامیاب، مجرم و جارح شکست کھا گئے"، اور "ایران نے امت کی خاطر فتح حاصل کی، صیہونی رژیم اپنی حیثیت پہچان گئی"۔ - رپورٹس کے مطابق، صرف صوبہ الحدیدہ میں ہی 235 جبکہ صعدہ میں 35 ملین مارچز منعقد ہوئے، جس کے ساتھ ساتھ الضالع، ذمار، حجّه، تعز، عمران اور إب جیسے دیگر علاقوں میں بھی عام لوگ دسیوں لاکھ کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔

واضح رہے کہ یہ تمام مظاہرے رہبر انقلاب اسلامی یمن سید عبد الملک بن بدر الدین الحوثی کی ہفتہ وار دعوت پر منعقد ہوتے ہیں جن میں دسیوں لاکھ یمنی عوام، جمعے کی نماز کے بعد سڑکوں پر آ کر امت مسلمہ کی توجہ عالم اسلام کے اصلی مسائل کی جانب مرکوز کرواتے ہیں!

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران کی کے ساتھ کی فتح

پڑھیں:

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں نیا مقام حاصل کر لیا ہے۔

شاہین نے یہ اعزاز ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھا کر حاصل کیا۔

انہوں نے بیٹنگ میں قیمتی 19 رنز بنائے اور گیند کے ساتھ صرف 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت پاکستان نے 11 رنز سے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں رسائی حاصل کی۔

یہ شاہین کے کیریئر کا دسویں بار پلیئر آف دی میچ ایوارڈ ہے، جس کے ساتھ وہ بابر اعظم (9 ایوارڈز) کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈز

پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈز محمد رضوان اور شاداب خان کے پاس ہیں جنہوں نے 12، 12 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا، ان کے بعد محمد حفیظ اور شاہد آفریدی 11، 11 ایوارڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 شاہین شاہ آفریدی نے 10 ایوارڈز کے ساتھ بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے پاس 9 ایوارڈز ہیں، جبکہ عمر اکمل نے 7 اور شعیب ملک نے 6 مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

بابر کے بعد اب شاہین کی باری

یہ ریکارڈ اس وقت سامنے آیا ہے جب شاہین آفریدی کو پاکستان کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ نہ صرف وہ وکٹیں لے رہے ہیں بلکہ بیٹنگ میں بھی ٹیم کو قیمتی رنز فراہم کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر شاہین کا یہ تسلسل برقرار رہا تو وہ جلد ہی محمد رضوان اور شاداب خان کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں، جو 12، 12 ایوارڈز کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہیں۔

پاکستان اور بھارت کی فیصلہ کن ٹکر

ایشیا کپ 2025 کا فائنل اب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں روایتی حریف ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

بھارت اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست ہے اور پاکستان کو شکست دے چکا ہے، تاہم شاہین آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں کی فارم نے شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی امید دلا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
  • وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
  • اسرائیل، ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری گرفتار
  • ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا
  • امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں کی ایک اور فتح، اسرائیلی سائنسدانوں اور ایٹمی تنصیبات کی ویڈیوز جاری کر دی گئیں
  • فلسطینی مزاحمت کا یمن کے کامیاب ڈرون حملوں پر مسرت اور تبریک کا اظہار
  • صیہونی رجیم کے حساس مراکز اور اداروں تک رسائی مقام شکر ہے، ایرانی انٹیلیجنس
  • ہم ہرگز غزہ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یمنی وزیراعظم کے مشیر
  • گروسی امریکہ و اسرائیل کیلئے جاسوسی میں مشغول ہے، دنیا کی سب سے بڑی صیہونی لابی کا برملاء اعتراف
  • ایران کیساتھ مذاکرات کسی فوجی کارروائی میں رکاوٹ نہیں بلکہ جنگ کی ایک شکل ہیں، صیہونی ٹی وی