شریف خاندان کے نام سے پنجاب میں کتنے منصوبے شروع کیے گئے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) مالی سال 2025-26 کا پنجاب حکومت کی جانب سے 5300 ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش کیا گیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بجٹ میں پنجاب حکومت نواز شریف کے نام سے 7 منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
نواز شریف کے نام سے 72 ارب روپے کی لاگت سے پہلا سرکاری کینسر اسپتال ’نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ‘ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
بجٹ میں نواز شریف کے نام سے سرگودھا میں “نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی” بنایا جا رہا ہے جس کے لیے 8 ارب سے زائد کا بجٹ رکھا گیا ہے۔
بجٹ میں نواز شریف کے نام سے ‘Nawaz Sharif Centre of Excellence for Early Childhood Education’ کے تحت پنجاب کی 10 ڈویژنوں میں ابتدائی تعلیم کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس پر 3 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
نواز شریف کے نام سے قصور میں ’میاں نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی‘ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لیے 2 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
بجٹ میں نواز شریف کے نام سے ’نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ‘ بھی بنایا جا رہا ہے جس پر 109 ارب روپے کی خطیر رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لاہور میں ’نواز شریف آئی ٹی سٹی‘ مکمل کیا جائے گا۔
مریم نواز کے نام سے کتنے پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں؟
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے پنجاب میں 6 پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔
مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی
9 ارب روپے کی لاگت سے مریم ہیلتھ کلینکس
12 ارب روپے کی لاگت سے مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ پروگرام
40 ارب روپے سے مریم نواز سوشل سیکیورٹی راشن کارڈ
3 ارب روپے کی لاگت سے مریم نواز دیہی اسپتال، اس اسکیم کے تحت آر ایچ سی اسپتال کو مریم نواز اسپتال کے طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا
’مریم نواز دستک ایپ‘ بھی مریم نواز کے نام سے شروع کی گئی ہے۔
اس طرح چیف منسٹر کے نام سے اس سال 25 پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں، جن میں وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم، وزیر اعلیٰ پنجاب سولر پروگرام، چیف منسٹر سڑکیں بحال پروگرام، چیف منسٹر تحصیل پروجیکٹ، چیف منسٹر آئی ٹی پارک، وزیر اعلیٰ اسکل پروگرام، سی ایم یوتھ ایمپلائبیلٹی اینڈ بی پی اوز پروگرام، سی ایم پرواز کارڈ فار انٹرنیشنل پلیسمنٹ، سی ایم ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی پروگرام، چیف منسٹر پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام، سی ایم ماڈل ولیج پروگرام، چیف منسٹر صاف پانی پروگرام، چیف منسٹر وائلڈ لائف ریسکیو فورس، چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان پروگرام، سی ایم لائیو اسٹاک کارڈ، سی ایم ڈائلیسس پروگرام، چیف منسٹر میل پروگرام سمیت کئی پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ارب روپے کی لاگت سے نواز شریف کے نام سے وزیر اعلی مریم نواز چیف منسٹر گیا ہے سی ایم
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی:امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر حملوں کے تسلسل سے آبنائے ہرمز کی بندش، فی بیرل خام تیل کی عالمی قیمت 100ڈالر کی سطح پر آنے، امریکی فیڈرل ریزرو کے اگلے ہفتے کے اجلاس سے قبل سود کی بلند شرح کو تقویت ملنے سے عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر کی کمی سے 4ہزار 050ڈالر کی سطح پر آگئی۔
کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 27ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 944روپے کی کمی سے 3لاکھ 66ہزار 457روپے کی سطح پر آگئی۔
مزید پڑھیںسونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 4 دن کے بعد قیمت کم ہو گئی
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمتیں بڑھ گئیں
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 61سینٹس کی کمی سے 58ڈالر 30سینٹس کی سطح پر آگئی۔
کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 61روپے کی کمی سے 6ہزار 309روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 53روپے کی کمی سے 5ہزار 408روپے کی سطح پر آگئی۔