سی ٹی ڈی نے حیدرآباد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا ،کا¶نٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ حیدرآباد نے قاسم آباد میں نسیم نگر تھانے کی حدود سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا، سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق پولیس نے حیدرآباد میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے سندھ ریولوشن آرمی سے
تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب تین دہشت گردوں سارنگ عرف سہیل میرانی، مہران میرانی اور ہالار چانگ کو قاسم آباد شورو گوٹھ سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیار شدہ خودساختہ بم، تین ہینڈ گرنیڈ، پستول اور ٹارگٹ لسٹ بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گرد مختلف سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے گرفتار ملزمان میں سے ہالار چانگ نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس نے سجاول میں مال بردار کارگو سروس کے بڑے ٹرالر پر نور چانڈیو کے کہنے پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی۔ ملزم نے بتایاکہ ایس آر اے کا نیٹ ورک نور چانڈیو نامی دہشت گرد چلارہا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سائوتھ مہروز علی کے مطابق پولیس کو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جس کی شناخت یاسر خان ولد ضابت خان کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ملزم کا ساتھی ادریس کارروائی کے دوران فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔