انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی، جس میں انگلینڈ کے جو روٹ بیٹنگ رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں جبکہ ان کے ہم وطن ہیری بروک کا دوسرا نمبر بھی برقرار ہے۔
بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے بھی تین درجہ ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں جگہ بناتے ہوئے 10ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستانی بیٹر سعود شکیل ایک درجہ تنزلی کے بعد 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ محمد رضوان تین درجے تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بدستور پہلے نمبر پر فائز ہیں۔ پاکستان کے تجربہ کار اسپنر نعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آ گئے ۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، ایفل ٹاور بند، برطانیہ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ فرانس، اٹلی، اسپین، پرتگال اور یونان میں درجہ حرارت خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، جس کے باعث حکام نے ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جس کے بعد شہر کا معروف ایفل ٹاور شہریوں اور سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

برطانیہ میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے، جس پر محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور عوام کو دھوپ سے بچنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ادھر اٹلی، اسپین، پرتگال اور یونان میں بھی شدید گرمی کے باعث اسکول بند کر دیے گئے ہیں، متعدد علاقوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام نے گرمی سے متاثرہ افراد کے لیے ہیلپ لائنز اور کولنگ مراکز قائم کر دیے ہیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق یہ گرمی کی لہر موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے جو مستقبل میں مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، سرفہرست 10 بلے بازوں میں پاکستانی بیٹسمن جگہ بنانے میں ناکام
  • آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی
  • یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، ایفل ٹاور بند، برطانیہ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • کراچی، پولیس چیف نے گذری تھانے کے سب انسپکٹر کو معطل کر کے ایک درجہ تنزلی کر دی
  • ٹی ٹوئنٹی ویمنز پلیئرز کی رینکنگ جاری، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار
  • ویمن ٹی20 رینکنگ؛ بولنگ میں سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
  • مسلم یونیورسٹیز نے عالمی رینکنگ میں اسرائیلی تعلیمی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا
  • یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا
  • مشرق وسطیٰ میں کشیدگی جاری، فضائی ٹریفک بدستور متاثر