آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، سرفہرست 10 بلے بازوں میں پاکستانی بیٹسمن جگہ بنانے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں کی فہرست جاری کردی ہے تاہم پاکستان کی طرف سے کوئی بھی بلے باز اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، کس کھلاڑی کی ترقی ہوئی اور کس کی تنزلی؟
اس سے قبل جاری کردہ فہرست میں پاکستان کے بلے باز سعود شکیل 10ویں نمبر پر موجود تھے تاہم وہ اب ایک درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
حالیہ فہرست میں پہلا اور دوسرا نمبر انگلینڈ کے بیٹسمین جو روٹ اور ہیری بروک کا ہے جبکہ تیسرا نمبر کین ویلیمسن کا ہے۔
تاہم ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین باولرز کی کٹیگری میں پاکستان کے نعمان علی 5ویں نمبر موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیٹسمن ٹیسٹ رینکنگ کرکٹ کھیل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیٹسمن ٹیسٹ رینکنگ کرکٹ کھیل
پڑھیں:
باسط علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کردیا
کراچی:سابق بیٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کردیا۔
قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز سے شرمناک شکست اور سیریز 1-2 سے ہارنے پر سابق کرکٹرز کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
باسط علی نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں دم ہے نہ ٹیلنٹ ہے، سب دکھاوے والی کرکٹ کھیلتے ہیں، ان لوگوں نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا۔ پاکستان کو اب نیپال اور اٹلی جیسی ٹیموں سے کھیلنا چاہئے، کورٹ مارشل نہ کیا تو ہم اٹلی اور نیپال سے بھی ہاریں گے۔
باسط علی نے محمد رضوان اور بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں اب تک اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی کارکردگی پر جی رہے ہیں، اب ان سے صرف ایڈورٹائزمنٹ کروالیں، جنہیں کوئی محلے کی ٹیم کا کوچ نہ بنائے انہیں پاکستان ٹیم کا کوچ بنادیا۔
بابر اور رضوان کوچز کی بات ہی نہیں سنتے، جو بھی کوچز کہہ رہے ہوتے ہیں یہ صرف اسے سننے کی اداکاری کرتے ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو انضمام الحق، محمد یوسف یا یونس خان جیسے کسی نیند سے جگانے والے کی ضرورت ہے مگر یہ جانتے ہیں کہ ایسا کرنے والا کوئی نہیں اور نہ ہی وہ کسی کو ایسا کرنے دیتے ہیں، بابراعظم کو اپنی انا کو ایک طرف رکھنا چاہیے۔