کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان زون نےحوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی تناظر میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم سےلاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، ملزم ارشد خان کو چھاپہ مار کارروائی میں سمنگلی روڈ کوئٹہ سےگرفتارکیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم گزشتہ 7 سال سےحوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھا، جس سے 42 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بشمول 30 سے زائد چیک بکس، کھاتہ رجسٹر، مختلف اسٹیمپس اور موبائل فون بھی برآمد کر لیےگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکا، اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم ایف آئی اے

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی میں ملوث 17 افراد گرفتار، 271 اکاؤنٹ پی ٹی اے کو رپورٹ

لاہور:

پنجاب میں فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی پر مبنی 271 سوشل میڈیا اکاؤنٹ پی ٹی اے کو رپورٹ کیے گئے جب کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی میں ملوث 17 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 31 واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت اور چیئرمین خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک ایکشن سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ بتایا گیا کہ فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی پر مبنی 271 اکاؤنٹ پی ٹی اے کو رپورٹ کیے گئے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی میں ملوث 17 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

کمیٹی نے محرم الحرام کے دوران فزیکل کے ساتھ سائبر سپیس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے کابینہ کمیٹی کو انتظامات بارے آگاہ کیا۔

اجلاس میں پنجاب قرآن بورڈ کے عہدے داروں کی نامزدگی کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا۔

چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر امن و امان کی فضا کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے، سائبر پٹرولنگ سیل 24/7 متحرک ہے اور فرقہ واریت میں ملوث افراد گرفتار کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، پولیس کے ساتھ آرمی اور رینجرز کے جوان بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیں، محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر سے رواداری اور اخوت کا پیغام پھیلانے کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکررح کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو  دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش کی کسی صورت اجازت نہیں، محرم الحرام کے دوران امن کی فضاء کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، اتحاد بین المسلمین کمیٹیوں، امن کمیٹیوں اور علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز فیلڈ میں متحرک رہیں، اپنے اضلاع میں فلیگ مارچ کریں اور تمام قواعد و ضوابط پر من وعن عمل کریں۔

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور متعلقہ اداروں سے حکام کی شرکت کی۔ پنجاب بھر سے کمشنرز، ڈی سیز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

دریں اثنا خواجہ سلمان رفیق نے سوات حادثے پر کہا کہ کہا کہ دریاؤں کے ارد گرد علاقوں میں خصوصی اضافی کشتیاں فراہم کی جاچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گولارچی: پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار
  • کراچی، گھر کے باہر کھیلتی بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
  • کراچی میں گھر کے باہر کھیلتی بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • بنوں میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک
  • بدین پولیس کی کارروائی، 3 آئس و چرس ڈیلرز گرفتار
  • سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی میں ملوث 17 افراد گرفتار، 271 اکاؤنٹ پی ٹی اے کو رپورٹ
  • 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر سمیت گرفتار 4 ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • ڈولفن و پیرو کی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری
  • سیالکوٹ: 2 کروڑ روپے کی چوری میں ملوث دو خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار