UrduPoint:
2025-07-04@17:24:44 GMT

شمالی وزیرستان میں 30 شدت پسند ہلاک کر دیے، پاکستانی فوج

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

شمالی وزیرستان میں 30 شدت پسند ہلاک کر دیے، پاکستانی فوج

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) پاکستانی فوج نے آج بروز جمعہ کہا ہے کہ افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 30 شدت پسندوں کو گزشتہ تین روز کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب اسی علاقے میں ایک خودکش حملے میں 16 پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) یا اس سے منسلک گروپوں سے تعلق رکھتے تھے۔

بیان میں بھارت پر بھی الزام عائد کیا گیا کہ وہ ان گروپوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ''سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ممکنہ سانحے کو روک دیا۔

(جاری ہے)

‘‘ بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

یہ ہلاکتیں شمالی وزیرستان میں ہوئیں، جہاں گزشتہ ہفتے پاکستان طالبان کے ایک گروہ نے فوج پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اسلام آباد طویل عرصے سےکابل پر الزام لگاتا آیا ہے کہ وہ ان شدت پسند گروپوں کو اپنی سرزمین پر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، تاہم حالیہ مہینوں میں پاکستان نے بھارت پر بھی پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزامات لگائے ہیں، نئی دہلی اورکابل دونوں کی حکومتیں ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔

علاقائی کشیدگی

مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ شدید جھڑپوں میں 70 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں اکثریت شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی تھی۔ یہ کشیدگی 22 اپریل کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں 26 افراد کی ہلاکت سے شروع ہوئی تھی، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا، تاہم اسلام آباد نے مداخلت سے انکار کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بیان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی فوج کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا، ''ہم ملک سے دہشت گردی کی ہر شکل کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘‘

ان کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھارت پر پاکستان میں شدت پسندی کو ہوا دینے کا الزام بھی دہرایا گیا۔

سکیورٹی صورت حال

افغان طالبان کے 2021ء میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان کی مغربی سرحدی پٹی پر تشدد میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

2024ء ملک کے لیے گزشتہ دہائی کا سب سے خونریز سال رہا۔ 2025 میں اب تک 290 سے زائد افراد، جن میں اکثریت سکیورٹی اہلکاروں کی ہے، شدت پسندوں کے حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔

پاکستان کی فوج بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کے خلاف بھی برسرپیکار ہے۔ سکیورٹی کی اسی صورتحال کے پیش نظر جون میں حکومت نے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیا، جس کے تحت مجموعی وفاقی بجٹ کا 14 فیصد فوج کے لیے مختص کیا گیا۔

شکور رحیم اے ایف پی کے ساتھ

ادارت: کشور مصطفیٰ

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم “فتنتہ الخوارج” کے شدت پسندوں کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے اس کامیاب کارروائی میں 13 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر افواجِ پاکستان کی جرات مندانہ اور بروقت حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے پاکستان کی بہادر افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے عزم و حوصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی بروقت کارروائی، 30 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • صدر مملکت کا شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • شمالی وزیرستان: دراندازی کی کوشش ناکام، پاک افغان سرحد پر 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی
  • شمالی وزیرستان، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی
  • پاکستان میں ایک اوربچہ پولیو وائرس سے متاثر: ملک بھر میں تعداد 14 ہوگئی