آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے، حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا، جب ایک کار میں سوار 7 افراد سفر کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے، حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا، جب ایک کار میں سوار 7 افراد سفر کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، تمام افراد کا تعلق مظفر آباد سے بتایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکیں، دریا میں لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی تھیں اور مقامی افراد نے بھی ریسکیو میں مدد فراہم کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیلم میں

پڑھیں:

کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چترال: برساتی ریلے میں مسافر گاڑی پھنس گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
  • مری پتریاٹہ ٹاپ پر دلکش ٹری ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
  • ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا
  • مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
  • نائجیریا: شادی کی بس المناک حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک