اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم سمیت 3ملزمان پکڑے گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے حال ہی میں پیش آنے والے دو سنگین جرائم میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم اور گلشن معمار میں ایک خاتون کے قتل میں ملوث اس کے والد اور شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں واقعات میں تفتیش کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ایس ایس پی کیماڑی نے اتحاد ٹاؤن میں پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم فیضان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق، یہ ہولناک واقعہ 30 جون اور یکم جولائی کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم فیضان متاثرہ لڑکی کو زبردستی موٹر سائیکل پر ایک ڈیرے پر لے گیا تھا، جہاں اس کے دیگر ساتھیوں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے کمال ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی اور رات کو اپنے ماموں کے گھر پناہ لی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اجتماعی زیادتی
پڑھیں:
کینیڈا میں بھارتی شہریوں کے عارضی ویزوں کی اجتماعی منسوخی پر غور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوٹاوا: کینیڈین حکومت نے امیگریشن کے محکمے کو عارضی ویزوں کی اجتماعی منسوخی کا اختیار دینے پر غور شروع کردیا ہے، جس سے بھارت اور بنگلادیش کے شہریوں پر نمایاں اثر پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزارتِ امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA) نے حکومت سے یہ اختیار مانگا ہے کہ اگر کسی بڑے پیمانے پر جعلسازی یا ویزا سسٹم کے غلط استعمال کے شواہد سامنے آئیں تو انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی طور پر ویزے منسوخ کیے جا سکیں۔
دستاویزات کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت حکومت کو قانونی طور پر یہ حق حاصل ہوگا کہ مخصوص حالات جیسے فراڈ، جنگ، یا صحت عامہ کے بحران میں ویزوں کی اجتماعی منسوخی کی جا سکے۔ اس اقدام سے وزارتِ امیگریشن کو فوری کارروائی کے لیے وسیع قانونی طاقت حاصل ہو جائے گی۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق IRCC اور CBSA پہلے ہی اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دے چکے ہیں جو ویزا مسترد کرنے اور منسوخی کے اختیارات بڑھانے کے طریقہ کار پر کام کر رہا ہے۔
اگرچہ مسودہ قانون میں کسی ملک کا نام براہِ راست شامل نہیں کیا گیا، لیکن داخلی پریزنٹیشن میں بھارت اور بنگلادیش کو مخصوص چیلنجز والے ممالک کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو امیگریشن محکمے کو مستقبل میں اجتماعی ویزا منسوخی جیسے سخت اقدامات اٹھانے کا قانونی اختیار حاصل ہو جائے گا، جو کینیڈا کے ویزا نظام میں ایک بڑی پالیسی تبدیلی سمجھی جائے گی۔