ابو ظبی: بنگلادیشی الیکٹریشن نے 193 کروڑ مالیت کی لاٹری جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
ابوظبی میں کام کرنے والا بنگلادیش کا ایک الیکٹریشن ڈھائی کروڑ درہم (1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری جیتنے کے بعد غیر یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہوگیا۔
ابوظبی میں رہائش پذیر43 سالہ محمد ناصر بلال نے ٹکٹ نمبر 061080، 24 جون کو ابو ظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کاؤنٹر سے خریدا تھا۔
قرعہ اندازی کے بعد جب میزبان رچرڈ اور بشرا نے خوشخبری سنانے کے لیے ان سے رابطے کی کوشش کی تو متعدد کوششوں کے باوجود ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔ تاہم، بِگ ٹکٹ ٹیم بالآخر کسی طرح ان تک پہنچ گئی۔
محمد ناصر بلال گزشتہ 14 برس سے متحدہ عرب امارات میں رہے ہیں جبکہ ان کا خاندان بنگلا دیش میں ہی رہتا ہے۔ ان کو بِگ ٹکٹ کے متعلق پہلی بار12 برس قبل معلوم ہوا اور اس کے بعد سے وہ باقاعدگی کے ساتھ ہر مہینے قرعہ اندازی میں حصہ لیتے آئے ہیں۔
انعام جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ اس پر یقین نہیں کرسکتے۔ وہ پچھلے 12 برس سے ہر مہینے ٹکٹ خرید رہے ہیں اس خواب کے ساتھ ایک دن وہ جیتیں گے۔ آج ان کا خواب پورا ہوگیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
تنوشری دتا کو بگ باس کیلئے کتنے کروڑ معاوضے کی آفر ہوئی؟
بھارتی اداکارہ تنوشری دتا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پچھلے 11 سال سے مسلسل بگ باس میں آنے کی آفرز مل رہی ہیں مگر وہ ہر بار منع کر دیتی ہیں۔
بالی ووڈ کے رومانوی ہیرو عمران ہاشمی کیساتھ فلم ’عاشق بنایا آپ نے‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ و ماڈل تنوشری دتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ بگ باس کیلئے آفر مل چکی ہے جبکہ یہ آفر بےحد بڑے معاوضے پر ملنے پر بھی انہوں نے منع کردیا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں بگ باس میں بطور اُمیدوار شامل ہونے کیلئے ایک کروڑ 65 لاکھ بھارتی روپے معاوضے کی آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے اسے اپنی شخصیت کیلئے درست نہ سمجھا اور انکار کیا۔
تنوشری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی عزت نفس اور پرائیویسی کو دولت سے زیادہ اہم سمجھتی ہیں اس لئے بگ باس اگر چاند کا ٹکڑا بھی لاکر دے دیتے تو اس کا حصہ نہ بنتی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ مرد عورت ایک ساتھ رہتے ہیں ایک ہی حال میں سوتے اور دن بھر جھگڑتے ہیں اور میں ایسا ہرگز نہیں کرسکتی۔