برطانیہ؛ فلسطین ایکشن گروپ کے 20 سے زائد کارکن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
لندن:
برطانیہ کی حکومت نے فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی عائد کرنے کے بعد احتجاج کرنے والے 20 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے 20 سے زائد افراد دہشت گردی کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے کیونکہ انہوں نے فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت کی تھی جبکہ اس گروپ پر ابھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے گزشتہ ماہ رائل ایئرفورس بیس پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے بعد فلسطین ایکشن گروپ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی کی کارروائی شروع کی تھی۔
برطانیہ نے اس سے قبل حماس سمیت 81 تنظیموں پر برطانیہ کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگا دی ہے اور قانون کے مطابق کالعدم تنظیم کی حمایت اور اس تنظیم کا کوئی نشان اٹھانے پر 14 سال قید یا جرمانہ ہوسکتا ہے۔
حکومت کے اس اقدام کے بعد پارلیمنٹ اسکوائر پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی، جن میں سے چند نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا، جس میں درج تھا کہ میں نسل کشی کی مخالفت کرتا ہوں، میں فسلطین ایکش کی حمایت کرتا ہوں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی دوران وہاں سے متعدد افراد کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کیا گیا اور وہ گروپ کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین بھی اسرائیل کو غزہ میں فلسطین میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے چکے ہیں جہاں 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل نے جنگ مسلط کردی تھی اور تا حال جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت
پڑھیں:
ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے آخری 19 کارکنان بھی رہا
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے کیس میں گرفتار ہونے والے آخری 19 کارکنان کو بھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعتیں کیں اور ملزمان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم پر راولپنڈی ڈویژن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنان کو رہا کردیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن موجود نہیں ہے۔
اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا قائدین کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے ہر کارکن کو پانچ ہزار روپے کرایے کی مد میں ادا کیے۔