ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پی پی پی ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ کو سیاسی انتقام کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا ہے لہذا انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبہ بچاؤ مہم کے بعد پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ سوات کے متاثرین مدد کے لئے پکارتے رہے، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کچھ نہ کرسکی، پاکستان پیپلزپارٹی نے سانحہ سوات کا مقدمہ لڑا اور اس کی پاداش میں آج خیبرپختونخوا میں ہمارے جیالوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
وزیرِاعظم نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے: بلاول بھٹو زرداری
---فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے تازہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری اور اِن سے ملاقات کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی ترمیم میں شامل ہے۔ تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی بھی ترمیم میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں ای سی پی کی تقرری پر ڈیڈ لاک توڑنا شامل ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پارٹی کا سی ای سی اجلاس 6 نومبر کو صدرِمملکت کی دوحہ سے وطن واپسی پر پارٹی پالیسی طے کرنے کےلیے ہوگا۔