شغرتھنگ استور روڈ کا ٹینڈر کھولنے کے اعلان پر انجمن تاجران بلتستان کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
سکردو میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران کے عہدیداران غلام حسین اطہر، جنرل سکریٹری احمد چو شگری، سینئر نائب صدر سید تقی سبزہ واری اور دیگر نے کہا کہ شغرتھنگ استور روڈ کا ٹینڈر 17 جولائی کو کھولنے اور چودہ اگست کو اس منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ نہایت ہی خوش آئند امر ہے اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران بلتستان نے رواں ماہ کی 17 تاریخ کو شغرتھنگ استور روڈ کا ٹینڈر کھولنے اور چودہ اگست سے اس بڑے منصوبے پر کام شروع کرنے کے اعلان کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ پر نہ صرف منصوبے کا ٹینڈر کھولا جائے گا بلکہ دی گئی تاریخ پر اس پر کام بھی شروع کیا جائے گا اور بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ منظور کیا جائے گا۔ سکردو میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران کے عہدیداران غلام حسین اطہر، جنرل سکریٹری احمد چو شگری، سینئر نائب صدر سید تقی سبزہ واری اور دیگر نے کہا کہ شغرتھنگ استور روڈ کا ٹینڈر 17 جولائی کو کھولنے اور چودہ اگست کو اس منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ نہایت ہی خوش آئند امر ہے تاہم ہمیں معلوم ہوا ہے کہ بلتستان دشمن لابی پھر سے اس اہم منصوبے کو سبوٹاژ کرنے کیلئے سرگرم ہو گئی ہے، اگر اس دفعہ شغرتھنگ استور روڈ کی تعمیر کی راہ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو یادگار چوک کو پھر سجائیں گے۔ اس دفعہ ہمارے احتجاج کی نوعیت بھی تبدیل ہو گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انجمن تاجران پر کام
پڑھیں:
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعاون کا یہ نیا باب خطے میں استحکام اور ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور سعودی قیادت کی بصیرت اور دوراندیش فیصلوں پر فخر کرتی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف دفاعی نہیں بلکہ ایمان، اخوت اور امن کی بنیاد پر قائم ہیں، اور یہ رشتہ ناقابلِ شکست ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔