ملک بھر میں مون سون کا نیا اسپیل داخل، ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مون سون کے ایک اور طاقتور اسپیل کے زیراثر آج سے ملک کے اکثرمقامات پر گرج چمک کے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آج سے 17 جولائی تک اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور مشرقی بلوچستان میں بادل برسیں گے۔ پی ڈی ایم اے نےبارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ این ڈی ایم اے نے 13 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بیشتر شہروں میں 13 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ پہاڑی برساتی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، تربیلا، تونسہ، گڈوبیراج میں ہلکے،کالا باغ و چشمہ میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
شدید بارشوں کے باعث تونسہ بیراج میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال کا امکان ہے، چناب میں مرالہ اور خانکی،دریا کابل میں نوشہرہ پر ہلکے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی برساتی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق دریائے سوات ، پنجکوڑہ اور ان کے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے، جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسیٰ خیل کے نالوں بھی بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ خضدار، آواران، لسبیلہ اور قلات میں مقامی فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 74 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 44 فیصد تک بھر چکے ہیں، دریاؤں اور ندی نالوں کے قریبی آبادی شدید بارشوں اور رات میں محتاط رہیں، تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالے، پل اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے نہ گزریں۔
تحریک شروع ہو چکی ، حکومت میں رہیں نہ رہیں ، 90 دن میں آر یا پار کرینگے ، علی امین گنڈاپور
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیلاب کا الرٹ جاری کا امکان ہے ڈی ایم اے
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام کا الزام، ٹرمپ کی نائیجیریا میں فوجی کارروائی کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نائیجیرین حکومت ملک میں مسیحی آبادی کے خلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیاں اور قتل و غارت فوری طور پر بند نہ کر سکی تو امریکا نہ صرف اپنی مالی امداد روک دے گا بلکہ سخت اقدامات اٹھانے پر بھی غور کرے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا میں مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور اگر نائیجیریا میں مسیحیوں پر مظالم جاری رہے تو واشنگٹن خاموش نہیں بیٹھے گا۔
انہوں نے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی طاقت کے ذریعے نائیجیریا میں سرگرم دہشت گردوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر کے حکم کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے تصدیق کی کہ نائیجیریا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔