ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینبؑ کربلا میں صبر، استقامت کی مثال بنیں جو قیامت تک آنے والی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کا کردار آج کی ہر بیٹی اور ہر بہن کیلئے ایک مثالی نمونہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ زینبؑ کانفرنس کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینبؑ کربلا میں صبر، استقامت کی مثال بنیں جو قیامت تک آنے والی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کا کردار آج کی ہر بیٹی اور ہر بہن کیلئے ایک مثالی نمونہ ہے۔ کوارڈینیشن کمیٹی کی ہیڈ لبنیٰ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت کی نجات کا راستہ  قرآن اور اہل بیت ؑ سے محبت میں ہے۔ اہلبیت اطہارؑ کا مقام و مرتبہ نہایت بلند ہے۔ واقعہ کربلا میں سیدہ زینب ؑنے عظیم حوصلے اور صبر کا مظاہرہ کیا  اور یزید کے دربار میں ظلم و جبر کیخلاف ڈٹ کر خطبہ دیا۔

ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر رانا فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدہ زینبؑ عظمت اور استقامت کا پیکر تھیں۔ آپؑ ظلم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئیں، ایک ناقابلِ تسخیر قلعہ کی مانند کھڑی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلِبیتؑ سے محبت قرآن کا حکم ہے۔ صرف نعرے لگانا کافی نہیں، بلکہ اہلِبیتؑ اطہارؑ کے کردار کو اپنی عملی زندگی میں اپنانا ہی حقیقی محبت ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عظمی زریں نے کہا کہ سیدہ زینب ؑکربلا کی غازی ہیں۔ سیدہ زینبؑ نے واقعہ کربلا میں حق گوئی اور جرأت سے لوگوں کے منہ بند کر دیئے، اہلِبیتؑ حق پر ڈٹ کر کھڑے رہے اور باطل کیخلاف ڈٹ کر لڑے  ۔حمیرا بھٹو نے کہا کہ واقعہ کربلا سیدہ زینبؑ کی زندگی کا سب سے کڑا اور کربناک مرحلہ تھا، جس کا سامنا انہوں نے بے مثال صبر، استقامت اور خندہ پیشانی سے کیا۔ ان کی شجاعت و جرأت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے یزید کے دربار میں حق کا پرچم بلند کرتے ہوئے اسے للکارا۔

جامعہ اُم الکتاب کے پرنسپل خانم طیبہ نقوی نے کہا کہ سیدہ زینبؑ نے واقعہ کربلا میں جس جرات، حکمت اور وقار کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخِ انسانیت میں بے مثال ہے۔ یزید کے دربار تک آپ کا کردار کسی بھی مقام پر کمزوری یا مایوسی کا اظہار نہیں کرتا۔ حافظہ سحر عنبرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدہ زینبؑ نے صبر و استقامت کیساتھ یزیدیت کیخلاف حق کی صدا بلند کی۔ آپؑ کا پیغام رہتی دنیا تک اسلام کے تحفظ اور احیاء کی ضمانت بن گیا۔ کانفرنس میں نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر رفیق نجم،بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، منہاج القرآن ویمن لیگ کی ارشاد اقبال، صائمہ نور، سحر عنبرین، عائشہ بتول، کلثوم قمر، حناء فاطمہ، رابعہ شفق، حراء دلبر اعوان، اقراء مبین، مسز مفتی غلام اصغر صدیقی، مسز آصف اکبر قادری، قاریہ کلثوم، بشریٰ رضوان، مسز قاری منیر، سیدہ نورالعین نقوی، ذکیہ فاطمہ اور دیگر خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ سیدہ زینب منہاج القرآن واقعہ کربلا کرتے ہوئے کربلا میں نے کہا کہ اہل بیت

پڑھیں:

افغان گلوکاروں کے لیے پاکستان امن، محبت اور موسیقی کی پناہ گاہ

پاکستان میں مقیم افغان گلوکار آج ایک منفرد صورت حال سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان موسیقار خان آغا پاکستان میں پناہ کیوں چاہتے ہیں؟

طالبان حکومت کی جانب سے افغانستان میں موسیقی پر مکمل پابندی عائد کیے جانے کے بعد ان فنکاروں کے لیے واپسی کا راستہ بند ہو چکا ہے۔ اگر یہ گلوکار افغانستان واپس جاتے ہیں تو وہاں ان کے موسیقی کے آلات جیسے کہ ساز، ڈھول اور دیگر سامان یا تو ضبط کر لیے جائیں گے یا تلف کر دیے جائیں گے۔ اس اقدام نے افغانستان میں موسیقی اور فن سے جڑی روح کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

اس کے برعکس پاکستان ان گلوکاروں کے لیے ایک پرامن اور محبت بھرا ٹھکانہ بن کر سامنے آیا ہے۔

کوئٹہ میں یہ فنکار آزادی کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی اور محبت سے بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ اس ملک نے ہمیں پناہ دی، عزت دی اور اپنے فن کو زندہ رکھنے کا موقع دیا۔

مزید پڑھیے: واپس نہیں جانا چاہتے، افغان فنکار پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے

یہ گلوکار پاکستان میں نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ ان کا فن بھی یہاں پنپ رہا ہے۔ پاکستان نے انہیں وہ عزت اور مقام دیا ہے جس سے وہ افغانستان میں محروم ہو چکے تھے۔ ان کی امید ہے کہ ایک دن ان کا وطن بھی موسیقی اور ثقافت سے محبت کرے گا، لیکن فی الحال، پاکستان ان کے لیے ایک ایسا دوسرا گھر ہے جہاں وہ سکون، عزت اور محبت کے ساتھ جی رہے ہیں۔ دیکھیے عبدالوکیل کی یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغان گلوکار افغان گلوکار اور پاکستان افغان گلوکار پاکستان میں افغان گلوکاروں کا مسئلہ

متعلقہ مضامین

  • ظلم کا لفظ کم پڑ گیا، غزہ، کربلا کی صدا
  • افغان گلوکاروں کے لیے پاکستان امن، محبت اور موسیقی کی پناہ گاہ
  • اہلِبیت اطہارؑ کی محبت و عقیدت قربِ الٰہی کا ذریعہ ہے، علامہ رانا محمد ادریس
  • موضوع: موجودہ زمانے میں کربلاء کے اثرات اور مطابقت
  • نبی کریم ﷺ کی روشن تعلیمات
  • نائب وزیراعظم اسحاق کا اقوام متحدہ میں خطاب، عالمی تنازعات کے حل کا فارمولا پیش کردیا
  • نائب وزیراعظم اسحاق کا اقوام متحدہ میں خطاب؛ عالمی تنازعات کے حل کا فارمولا پیش کردیا
  • سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب
  • رقص کریں، دلوں کو جوڑیں