کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی 2025) فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وفاقی حکومت کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں بلوچستان حکومت کی مدد جاری رکھنے کا فیصلہ ، پاکستان دشمن عناصر کیلئے زمین تنگ کر دی گئی ہے ، کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت انسپکٹر جنرل پولیس، آئی جی ایف سی نارتھ ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ڈی جی لیویز، محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اس میں حائل رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں درپیش رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی اور صوبائی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دشمن عناصر کی کوئی گنجائش نہیں سیکورٹی فورسز و عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اس موقع پرمحسن نقوی نے واضح کیا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا انجام عبرتناک موت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ریاستی رٹ کو چیلنج کرے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بلوچستان حکومت کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاق مکمل تعاون جاری رکھے گا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ سیکیورٹی فورسز کی نہیں۔ پوری قوم کی جنگ ہے۔ دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے سرگرم ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور اس جنگ میں وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ اجلاس کے اختتام پر دہشتگردی کے خلاف جنگ کو فیصلہ کن مرحلے میں داخل کرنے اور تمام ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال پر زور دیا گیا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بلوچستان حکومت وزیر داخلہ حکومت کی کے خلاف

پڑھیں:

راولپنڈی اسلام آباد کیلیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی

اسلام آباد:

راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت (جڑواں شہروں ) کے درمیان تیز رفتار اور جدید ٹرین سروس شروع کرنے کے منصوبے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

منصوبے کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر محض 20 منٹ میں طے ہوگا، جس سے شہریوں کا وقت اور ایندھن دونوں بچیں گے جب کہ ٹریفک دباؤ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

https://cdn.jwplayer.com/players/xkn72vTw-jBGrqoj9.html

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ آئندہ ہفتے اس منصوبے کے فریم ورک ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کیے جائیں گے۔

فیصلے کے مطابق ٹریک وزارت ریلوے فراہم کرے گی جب کہ ریل سروس کا انتظام سی ڈی اے کے پاس ہوگا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ منصوبے کے لیے جدید ٹرینیں امپورٹ کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو کم خرچ، تیز رفتار اور معیاری سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا اور ہزاروں شہری جدید سہولت سے مستفید ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق یہ منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف کے عوامی ریلیف کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے، جب کہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس کے نتیجے میں نہ صرف سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی خضدار میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ کا ڈکیتوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
  • پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ
  • اب اسلام آباد سے صرف 20 منٹ میں راولپنڈی پہنچنا ممکن، لیکن کیسے؟
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت اور بنوں میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • راولپنڈی اسلام آباد کیلیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی
  • اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟