وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 5 اگست کو ملک بھر سے عوام کا سمندر نکلے گا، ہر شہر، ہر ضلع، اور ہر یونین کونسل سے بھرپور احتجاج ہوگا تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ عمران خان کے ساتھ کیا ظلم ہو رہا ہے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان آج بھی آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وہ کسی بیک ڈور ڈیل کے تحت نہیں بلکہ عدالتی عمل کے ذریعے ہی رہا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور ضرورت کے مطابق تعاون کرتے ہیں، بیانات کی کوئی حیثیت نہیں، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاج جمہوری حق ہے لیکن جب ہم تحریک کا اعلان کرتے ہیں تو ہمارے ورکرز کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، جیلوں میں ڈالا جاتا ہے اور ہمارے منتخب نمائندوں کو نااہل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمیں ان گرفتاریوں اور دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، ہم جھکنے والے نہیں ہیں۔

اپنے خلاف کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 2016 سے میرے خلاف جو کیس چل رہا ہے وہ جھوٹا اور من گھڑت ہے۔ نہ میں موقع پر موجود تھا، نہ ہی وہ گاڑی میری تھی۔ میرے خلاف اسلحہ اور بوتلیں ڈالنے کا الزام لگایا گیا، جو سراسر جھوٹ ہے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کے ذریعے پارٹی میں اسٹیبلشمنٹ کا پیغام آتا ہے، لطیف کھوسہ

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بطور وفاقی وزیر، وزیر ریونیو اور اب وزیراعلیٰ کے طور پر ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے، ہمارے خلاف مقدمات کا مقصد صرف انتقام ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اسٹیبلشمنٹ پر الزام عائد کیا کہ وہ پی ٹی آئی کو کمزور اور کنٹرول کرنے کے لیے جھوٹے کیسز بناتی ہے، لیکن ہمیں ان کیسز کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم قانون اور انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

احتجاجی تحریک سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو میں خود اپنے صوبے میں اس احتجاج کی قیادت کروں گا۔ عوام کو سڑکوں پر لا کر حکومت کو پیغام دیں گے کہ اب مزید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

5 اگست اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس علی امین گنڈاپور وزیر اعلی خیبرپختونخوا.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 5 اگست اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس علی امین گنڈاپور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا رہا ہے کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم