بیجنگ :: چین-کمبوڈیا-تھائی لینڈ سہ فریقی غیر رسمی اجلاس شنگھائی میں منعقد ہوا۔چین کے  نائب وزیر خارجہ سن وئی ڈونگ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے چین کے ساتھ جنگ بندی کے اتفاق رائے کی پاسداری کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور صورتحال کی کشیدگی کو  کم کرنے میں چین کے مثبت کردار کو سراہا۔ یہ اجلاس پرخلوص، دوستانہ اور ہم آہنگی کے ماحول میں ہوا۔چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے سرحدی تنازع کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے تعمیری کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس غیر رسمی سہ فریقی اجلاس کا انعقاد چین کی تازہ ترین سفارتی کاوش ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تھائی لینڈ

پڑھیں:

وزارت صحت کا سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد، ادویات کا نظام بہتر کرنے کا عزم

وزارت صحت کی جانب سے  سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے تقریب سے اہم خطاب کیا۔ 

خطاب میں وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا پاکستان میں ادویات کا سسٹم آئیڈیل نہیں اسکو بہتر بنانا ہے۔ ہم آپکے فلاح و بہبود کا خیال رکھنا چاہتے ہیں۔ دنیا میں لوگ لائف اسٹائل میڈیسن پر جارہے ہیں۔ بغیر دوا دیئے علاج کیا جارہا ہے۔ اب ہسپتالوں کے مشکلات بتانے کا وقت گزر گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج ہورہا ہے ہیلتھ کیئر کا نہیں، سرکار اداروں کو برا کہنے سے مریضوں کی جان نہیں بچ سکتی۔ ہمیں ہیلتھ کیئر میں جانا ہے بیمار سسٹم سے دور رہنا ہے۔ ہمارے پاس 70 فیصد بیماریاں پینے کے صاف پانی کے استعمال نہ ہونے کی وجہ سے پھیل رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کینسر سے بچنے کی ادویات پر تجربات چل رہے ہیں۔ جب دنیا میں کینسر سے اموات ختم ہونگی پاکستان میں تب بھی لوگ اس بیماری سے مریں گے کیوں کہ اس دوا میں حلال حرام کا مسئلہ پیدا کرکے دوا کے استعمال پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ 

ملک میں لاکھوں لوگ بیماریوں سے مر رہے ہیں۔ ہمارے یہاں دس ہزار مائیں ہر سال زچگی میں مر رہی ہیں، ہم دنیا میں ہیپاٹائٹس میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

ہیپٹائٹس میں پاکستان بدقسمتی سے سرفہرست ہے۔ ویکسین بچانے کے لیے حکومت مؤثر اقدامات کررہی ہے۔ پانچ سو بلین روپے کی ویکسین سالانہ استعمال ہوتی ہے جبکہ ایک ارب ڈالر ویکسین امپورٹ پر خرچ ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آل کراچی اسکولز اور سندھ ٹیگ ٹیم تائیکوانڈو چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد
  • نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے
  •   کینیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک
  • لانڈھی ٹاؤن : میٹرک میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
  • ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام کانفرنس "آزادی اور ہماری زمہ داریاں"
  • وزارت صحت کا سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد، ادویات کا نظام بہتر کرنے کا عزم
  • کوہسار زون میں لینڈ مافیا سرکاری زمین پر قبضے میں مصروف
  • الجبیل: پی ای ایف کی جانب سےایگزیکٹوبزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان