علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات طلب کر لیا۔
تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوا۔ تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہوا۔
ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی روداد پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور پارلیمانی پارٹی کو امن و امان سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی کا اجلاس علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز