کراچی: پاپوش نگر تھانے سے فرار کی کوشش میں ملزم ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
کراچی کے پاپوش نگر تھانے سے فرار کی کوشش کے دوران ملزم ہلاک ہو گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے تھانہ سٹی شجاع آباد سے ملزم فرار پولیس کی دوڑیں لگ گئیںانہوں نے بتایا کہ ملزم عباس کو منشیات فروشی کے کیس میں پاپوش نگر تھانے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم پر پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزم پر فائرنگ کرنے والے اہلکار سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی انکوائری کرائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔