اسلام آباد،خواتین کی تصاویر، ویڈیوز ایڈٹ کر کے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
اسلام آباد،خواتین کی تصاویر، ویڈیوز ایڈٹ کر کے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز میں ترمیم کر کے انہیں بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کے دوران خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم اسد شیراز پر الزام ہے کہ اس نے بدنیتی سے شکایت کنندہ اور اس کی بہن کی تصاویر اور ویڈیوز میں جعلی انداز میں ترمیم کی اور انہیں ٹک ٹاک اور واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلایا، ملزم متاثرہ خاتون اور اس کے اہلِ خانہ کو مسلسل بلیک میل اور ہراساں کرتا رہا۔این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جی-10 اسلام آباد میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم سے تفتیش شروع کردی گی ہے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی، رہنماوں کی حکومت پر سخت تنقید اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی، رہنماوں کی حکومت پر سخت تنقید پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لائوں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، واوڈا ہماری موثر سفارت کاری نے بھارت کو دنیا میں بے نقاب کر دیا، سینیٹر عرفان صدیقی اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد کی گروپ لیڈر چکوال چیمبر قاضی محمد اکبر مرحوم کی قبر پرحاضری ، پھولوں کی... چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال پی ٹی آئی نے 5اگست کو ایف9پارک میں جلسے کی اجازت مانگ لی ، ضلعی انتظامیہ کو درخواست
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم اسلام آباد کی تصاویر
پڑھیں:
لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور میں شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق عاصمہ نامی خاتون نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، کریم اسٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی، عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے جس کے ساتھ سوتیلا باپ جنسی زیادتی کرتا تھا۔
ملزم سوتیلی بیٹی کو ڈراتا تھا کہ اگر اپنی ماں کو بتاؤگی تو جان سے مار دوں گا، ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔