فائل فوٹو

لکی مروت کے علاقے سربند میں گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل  کردیا گیا ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے بخش علی گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ عبدالرزاق اور 32 سالہ بلال کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری نواز نے بتایا کہ بچوں کا کرکٹ کھیلنے پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد بڑے بھی اس جھگڑے میں کود گئے اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

تاہم، پولیس کو فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار شیریں بیکری کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ جاوید زخمی ہوگیا پولیس واقعے کو زاتی جھگڑے کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے جبکہ کلفٹن بلاک 8 پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ راحیل شیخ نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے مضروب کے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق
  • لکی مروت میں زور دار دھماکہ ، 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی
  • لکی مروت میں دھماکا، 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی
  • خیبرپختونخوا: لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق
  • لکی مروت: مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
  • پونے جم میں ورزش کرتے شخص کی پُراسرار موت، ویڈیو وائرل
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
  • کراچی، ڈیفنس فیز 6 میں گاڑی پر فائرنگ سے سینئروکیل جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • سعودی عرب میں خوفناک حادثہ، چلتا ہوا جھولا دو ٹکڑے ہوگیا، ویڈیو وائرل