یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں روس کے مغربی علاقوں میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ روس کے مرکزی حصے میں واقع ایک آئل ریفائنری میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔

پینزا کے گورنر اولیگ میلنیچینکو کے مطابق ایک انٹرپرائز پر حملے کے دوران ایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ سامارا ریجن میں ایک گھر پر ڈرون کے ملبے کے گرنے سے آگ لگی جس میں ایک معمر شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ روستوف علاقے میں ایک صنعتی تنصیب پر ڈرون حملے کے بعد ایک عمارت میں آگ لگنے سے وہاں تعینات ایک گارڈ ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ نے روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے 10 سے 12 دن کی مہلت دی

یوکرین کی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے روس کے ریازان میں موجود آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہاں آگ لگ گئی۔ یوکرین نے وورونژ ریجن میں انا نفتے پروڈکٹ آئل اسٹوریج پر بھی ڈرونز حملے کا دعویٰ کیا۔

یوکرینی انٹیلی جنس ایجنسی ایس بی یو نے کہا ہے کہ اس کے ڈرونز نے پرمورسو آختارسک کے فوجی ایئر فیلڈ کو نشانہ بنایا جہاں سے روس یوکرین پر لانگ رینج ڈرون حملے لانچ کر رہا تھا۔ ساتھ ہی ایس بی یو کا کہنا ہے کہ پینزا کی اس فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا جو روسی فوجی صنعت کے لیے الیکٹرانکس تیار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: روس یوکرین جنگ: روسی فوجی تیزی سے ایڈز کا شکار ہونے لگے، ہولناک اسباب کا انکشاف

روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے ایک ہی رات میں 338 یوکرینی ڈرونز مار گرائے۔ دوسری طرف یوکرین کے دنیپروپیٹروسک علاقے میں روسی ڈرون حملے سے 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی عمارتوں، گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، گورنر سرہی لیساک نے بتایا۔

روسی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ اس کی فورسز نے دونیتسک علاقے کے ایک گاؤں اولیکساندرو-کالنوفے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، اور اب روس مشرقی و جنوبی یوکرین کے تقریباً 20 فیصد حصے پر قابض ہے۔

ادھر کیف نے دنیپروپیٹروسک میں کسی بھی روسی موجودگی کی تردید کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئل ریفائنری ڈرون حملہ روس یوکرین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئل ریفائنری ڈرون حملہ یوکرین آئل ریفائنری ڈرون حملے

پڑھیں:

وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز  میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں

وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز  میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں کردی گئیں جب کہ عرب امارات کے لیے پاکستانی سفیر شفقت علی خان ابو ظہبی پہنچ گئے-

ذرائع نے کہا کہ روس کے لیے نئے سفیر فیصل ترمزی نے ماسکو میں چارج سمبھال لیا، روس میں سابق سفیر خالد خاں جمالی ایڈیشنل فارن سیکریٹری ایؓدمن، زاہد حسین کو ڈایریکٹر جنرل مڈل ایسٹ تعینات کردیا گیا-

ذرائع کے مطابق وہ کرغزستان کے لیے سفیر التمش وزیرخان کی جگہ تعینات ہوئے، کرغستان میں سابق سفیر حسن زیغم کو ڈائکٹر جنرل سنٹرل ایشیا تعنات کیا گیا ہے۔

بلال چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا تعینات کردیا گیا، وہ رومانیہ کے لیے نامزد سفیر الیاس نظامی کی جگہ تعینات ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبرپختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل ہونے کا انکشاف
  • افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات وادی تیراہ اسمگل ہونے کا انکشاف
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
  • وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز  میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
  • پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی