عائشہ ثنا کی گمشدگی، حقیقت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
عائشہ ثنا کی گمشدگی، حقیقت سامنے آگئی ??? ??? ?? ????? ?? ????? ???? ??? ??:???? ????? WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز
لاہور:پی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبانی کے باعث شہرت پانے والی ادا کارہ عائشہ ثنا ایک وقت میں خوبصورتی، وقار اور دلکش انداز کی پہچان سمجھی جاتی تھیں۔
انہوں نے کئی ٹی وی شوز اور لائیو ایونٹس کی میزبانی کی اور لوگ ان کی پیشکش کے انداز کو بے حد پسند کرتے تھے۔
کچھ سالوں پہلے عائشہ ثنا کا ایک ویڈیو منظرِ عام پر آیا جس میں وہ ”برائٹ کریں اسے“ کہتے ہوئے کیمرہ ٹیم پر چیخ رہی تھیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور یہ جملہ ان کی پہچان بن گیا۔ لوگ انہیں دیکھتے ہی یہی جملہ دہراتے تھے اس جملے کا انکی نجی زندگی پر شدید اثر پڑاتھا۔
حال ہی میں اداکارائیں حمیرا اصغر اور عائشہ خان کی المناک اموات کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین عائشہ ثنا کی گمشدگی پر بھی شبہ ظاہر کرنے لگےکہ وہ بھی اس دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں۔ تاہم اب اس سلسلے میں ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
عائشہ ثنا کے قریبی دوست ڈاکٹر عمر عادل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ زندہ ہیں،
لیکن کسی کو معلوم نہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔
ان کے مطابق 2020 کے آس پاس عائشہ نے ایک سرمایہ کاری کی جس میں انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ وہ ایک بڑی رقم کی مقروض ہو گئیں اور قرض اتارنے کے لیے اپنے دوستوں سے پیسے لینا شروع کیے جن میں عمر عادل بذات خود اور مسرت مصباح شامل ہیں۔
تاہم کچھ وقت بعد عائشہ ثنا اچانک لاپتہ ہو گئیں اور اپنے دوستوں کی رقم تاحال واپس نہیں کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ مجموعی طور پر تقریباً 4 کروڑ روپے کی مقروض ہیں۔
ڈاکٹر عمر کا کہنا ہے کہ عائشہ کے دو بیٹے ہیں جو ان کے ساتھ ہیں۔ ان کی زندگی کو خطرات لاحق تھے، اسی لیے انہوں نے کبھی ان کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عائشہ ایک مضبوط مالی بیک گراونڈ رکھتی ہیں لیکن ان کے گھر والوں نے بھی اس مشکل وقت میں ان کی مدد نہیں کی۔عائشہ اکثر عمر عادل سے کہتی تھیں کہ کہ ان کی ایسے شخص سے شادی کروا دی جائے جو ان کا قرض ادا کر سکے۔
عائشہ ثنا اپنے مارننگ شو کے لیے پی ٹی وی سے ماہانہ 30 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرتی تھیں، جبکہ پرائیویٹ اور کارپوریٹ ایونٹس سے بھی اچھی خاصی آمدنی حاصل کرتی تھیں۔ جب وہ لاپتہ ہوئیں، اس مہینے انہوں نے تقریباً 25 لاکھ روپے کمائے تھے، لیکن اس کے باوجود وہ مالی بحران اور قرضوں کی دلدل میں پھنس چکی تھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا سیف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکی کرینہ سے طلاق ہونیوالی ہے: اینکر پرسن کا دعویٰ ’’سیلیبریٹی کرکٹ مینیا 2025‘‘ کھیل، تفریح اور حب الوطنی کا تاریخی امتزاج رجب بٹ کے قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئیں ’’متحرک شی زانگ ‘‘گلوبل ڈانس مقابلے کا آن لائن آغاز ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت شوبز خواتین کے لیے سب سے محفوظ جگہ، کاسٹنگ کاوچ کی باتیں بکواس ہیں، سید نورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں، آپ خلاف تھیں؟ صحافی کا علیمہ خان سے سوال
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
راولپنڈی میں صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں آپ تو اُن کے خلاف تھیں؟
اس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ انصاف ہونا چاہیے تھا، سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے تھا، میرٹ کی بات ہو تو مشعال کے علاوہ اور بہت لوگ کوالیفائی کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشعال یوسفزئی کامیاب ہوئی تھیں۔
مشعال اعظم یوسفزئی کو 86، اپوزیشن کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر کو 53 اور آزاد امیدوار صائمہ خالد کو ایک ووٹ ملا تھا۔