سنٹرل جیل بنوں کے قیدی نے میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
سینٹرل جیل بنوں کے قیدی نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی، قیدی دل دراز خان نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔
قیدی دل دراز خان نے تعلیمی بورڈ بنوں میں پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اور 1200میں سے 1005 نمبر حاصل کیے۔ بنوں بورڈ میں پہلی پوزیشن ایمن حسین نے حاصل کی انہوں نے 1200 میں سے 1046 نمبر حاصل کیے جبکہ دوسری پوزیشن عائشہ نے حاصل کی انہوں نے 1200 میں سے 1041 نمبر حاصل کیے۔
واضح رہے کہ دل دراز خان قتل کے مقدمے میں بنوں سینٹرل جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
پشاور:شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ بنوں میران شاہ روڈ پر بنوں ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔
ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس نفری روانہ کر دی گئی۔