نیو یارک ٹائمز میں عمران خان کی رہائی کے لیے اشتہار، قیمت اور محرکات پر سوالات اٹھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیو یارک ٹائمز میں عمران خان کی رہائی کے لیے دیے گئے اشتہار کے معاملے پر پاکستانی امریکن بزنس مین تنویر احمد نے نیا انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تنویر احمد کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے ان کی تفصیلی بات چیت ہوئی تھی، جس میں انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ “کیا ہم غلام ہیں؟ اور جو امریکہ کا یار ہے وہ غدار ہے، اب اسی امریکہ سے آپ مدد مانگ رہے ہیں اور آپ کے بیٹے وہیں جا رہے ہیں؟”
تنویر احمد نے کہا کہ اس اشتہار پر ساڑھے چار لاکھ ڈالر خرچ ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ ان کے مطابق امریکہ میں اس نوعیت کا آرٹیکل یا اشتہار 6 سے 10 ہزار ڈالر میں شائع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس مہم کے پیچھے تین افراد ہیں جن میں ڈاکٹر سائرہ بلال، ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر منیر شامل ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ان تینوں میں اتنی مالی طاقت نہیں کہ ساڑھے چار لاکھ ڈالر کا اشتہار دے سکیں۔
تنویر احمد نے مزید بتایا کہ یہ وہی تین لوگ ہیں جو مارچ میں امریکہ سے آئے اور صرف ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کی، ان کا عمران خان سے کسی بھی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس انکشاف کے بعد نیو یارک ٹائمز اشتہار کی فنڈنگ اور محرکات پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تنویر احمد
پڑھیں:
اجتماع عام نوید انقلاب ‘ خواتین ہر اول دستہ بنیں گی‘ساجدہ تنویر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-11
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع ائرپورٹ کی ناظمہ ساجدہ تنویر نے علاقہ ملیر کینٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21،22اور23نومبر کو منعقد اجتماعِ عام ایک فیصلہ کن عوامی جدوجہد کی ابتدا ہے۔ یہ اجتماع صرف ایک جلسہ نہیں، بلکہ تبدیلی کی جانب بڑھتے ہوئے قدم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ’’بدل دو نظام‘‘ کے عزم کے ساتھ ہونے والا یہ عظیم اجتماع عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی بحالی، اسلامی نظام کے نفاذ اور باوقار زندگی کی امید دے گا۔ خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے یہ ایک نئی سمت متعین کرے گا۔انھوں توقع ظاہر کی کہ ضلع ائر پورٹ سے خواتین کی بڑی تعداد اس اجتماع میں شرکت کے لیے تیار ہوںگی ۔آخر میں شرکا سے مالی تعاون کی اپیل بھی کی گئی جبکہ شرکا نے ہر قسم کی جانی و مالی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔