حمزہ شہباز نے کیسے فرخ کھوکھر کی جان بچائی؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
راولپنڈی: معروف سیاسی شخصیت فرخ کھوکر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک موقع پر مبینہ طور پر اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اور ان کی رہائی حمزہ شہباز شریف کی فون کال پر عمل میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ اپنی زندگی کو خطرے میں محسوس کر رہے تھے اور اگر سیاسی مداخلت نہ ہوتی تو وہ شاید بچ نہ پاتے۔
فرخ کھوکر نے دعویٰ کیا کہ وہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنے، ان کے والد کو علاج کے لیے باہر نہیں لے جانے دیا گیا، اور ان کے خاندان کو جنازوں میں شرکت سے بھی روکا گیا۔ انہوں نے پولیس کے ‘ماورائے عدالت اقدامات’ پر بھی بات کی، لیکن ساتھ ہی اعتراف کیا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ان پر مقدمات درج کیے جاتے ہیں، لیکن وہ عدالتوں کو بالا تر مانتے ہیں۔ فاروق کھوکر نے سیاست میں شائستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حمزہ شہباز اور میاں نواز شریف کے احسانات نہیں بھول سکتے۔
@raja_awais85 حمزہ شہباز شریف نے کیسے فرخ کھوکھر کی جان بچائی ؟ #RTSwith24Plus #24Plus #RTS #FarrukhKhokhar #Podcast #RajabButt #TikTokPakistan ♬ original sound – راجہ اویس Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم فیصلے متوقع سعودی ولی عہد شہباز شریف ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز