میاں شاہد شفیع سپردِ خاک، نماز جنازہ میں نوازشریف، شہباز شریف کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق میاں شاہد شفیع کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، میاں شاہد شفیع مرحوم کا جسد خاکی مری سے اتفاق ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔ نماز جنازہ نماز عصر کے بعد جامعہ مسجد اتفاق ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف، سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صوبائی وزیر بلال یاسین، امیر مقام، میاں جاوید لطیف، چودھری شیر علی، چودھری عابد شیر علی، سہیل ضیاء بٹ، عمر سہیل ضیاء بٹ، رانا محمد ارشد، روحیل منیر، وقاص قریشی، میاں فیصل وحید، اشتیاق احمد لون سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میاں شاہد شفیع
پڑھیں:
میاں شاہد شفیع کی میت ماڈل ٹاؤن پہنچا دی گئی
راؤ د لشاد:ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع مرحوم کی میت رہائش گاہ پر پہنچا دی گئی،مرحوم شاہد شفیع کی رہائش گاہ پر عزیزو اقارب کی آمد کا سلسلہ ہے،مرحوم شاہد شفیع کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر جامع مسجد اتفاق میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم شاہد شفیع کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر جامع مسجد اتفاق میں ادا کی جائے گی،مرحوم میاں شاہد شفیع کا انتقال گزشتہ رات مری میں ہوا،سہیل ضیا ء بٹ،چودھری شیر علی، سابق وفاقی وزیر چودھری عابد شیر علی، روحام خان ،کلیم چودھری سمیت عزیزو اقارب کی رہائش گاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
میاں شاہد شفیع مرحوم کی تدفین آبائی قبرستان کپ سٹور میں کی جائے گی۔