وزیر اعظم کے کزن کی نماز جنازہ و تدفین
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کو سپرد خاک کردیا گیا۔
میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی جس میں شریف فیملی کے نمایاں افراد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔
ان کی نماز جنازہ اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن میں قاری نصیر نے پڑھائی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف، حمزہ شہباز، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، امیر مقام، سلمان شہباز نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ دیگر افراد میں عابد شیر علی، بلال یاسین، خواجہ احمد حسان، میاں جاوید لطیف، گوہر اعجاز، روحیل منیر، سہیل ضیاء بٹ، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، سہیل ضیاء بٹ، رانا محمد ارشد اور عرفان دولتانہ شامل تھے۔
مرحوم کو انجینئرنگ یونیورسٹی کے قریب بدھو کا آوا کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نواز شریف شاہد شفیع کے کزن
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔